منشیات کیس میں رانا ثنا کی درخواست منظور
منشیات کیس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پر فرد جرم ہفتے کے روز موخر کر دی گئی کیونکہ لاہور میں منشیات کے کنٹرول کی خصوصی عدالت نے ان کی ذاتی حاضری سے ایک دن کی استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ ثناء اللہ اور دیگر ملزمان کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی جہاں وفاقی وزیر کے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
یہ بھی پڑھیں | عمران خان کا جنگ اینڈ جیو گروپ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اشارہ
یہ بھی پڑھیں | آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنانے کی ضرورت نہیں ہے، چوہدری شجاعت
رانا ثناء اللہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ثناء اللہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں جس کے باعث ڈاکٹرز نے مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی ایک دن کی استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔
لہٰذا عدالت نے انہیں ذاتی حاضری سے ایک دن کی استثنیٰ دیتے ہوئے 26 نومبر کو ہونے والی اگلی سماعت پر طلب کرلیا ہے۔