عمران خان کی جانب سے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور بکم فیا گیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی ختم کریں یا سبسڈی دیں، غریب عوام کو ہر صورت میں اشیائے ضرورت سستے داموں ملنی چاہیے۔
عوام کو ہر صورت میں آٹا، چینی اور ضروری اشیاء پہلے والی قیمتوں پر دلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف موثر کاروائی اور ملاوٹ کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی کو اپنانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو آٹا چینی اور دیگر اشیائے ضرورت بلاتعطل کم قیمت پر فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا ذخیرہ اندوزی کرنے والے مافیا کے خلاف کاروائی کریں گے اور انہیں منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔ مزید کہا کہ سی پیک کے منصوبے سے پاکستان کا معاشک مستقبل منسلک ہے اسے ہر صورت میں مکمل کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان نے سوموار کے روز جائزہ اجلاس تقریب سے خطاب نیز پنجاب اسمبلی کے ارکان سے گفتگو میں کیا۔ عمران خان کی جانب سے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کا دورہ کیا گیا اور پاکستان میں پہلی مرتبہ وینٹی لیٹر بننے کی سہولت کا افتتاح کیا گیا۔
وزیر اعظم نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں بہترین صلاحیتوں کے مالک افراد موجود ہیں جو ملک میں نئی ایجادات کر سکتے ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے ممکنہ حد تک تعاون کرے۔
کہا کہ ماضی میں جن عنقصر نے ذخیرہ اندوزی کی انہوں نے نا صرف کسان کو نقصان پہنچایا بلکہ عوام کے سر پر بھی قیمتوں کا بوجھ لا کھڑا کیا۔ وزیر اعظم نے جے آئی ٹی رپورٹ کے تناظر میں چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ موجودہ حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر سختی سے عمل کر رہی ہے ۔ مافیا کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ انہوں نے ہر صورت چینی آٹا اور دیگر اشیائے ضرورت کی قینتوں کو واپس پرانی قیمتوں میں لانے کا حکم دیا۔