پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا قانونی جنگ لڑے گی
پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا کہ سندھ حکومت دعا زہرا کیس میں فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرے گی۔
پی پی پی رہنما نے کہا کہ اب سندھ حکومت دعا زہرا کے لیے قانونی جنگ لڑے گی۔
دعا کو کراچی سے پنجاب منتقل کرنے کے خلاف احتجاج
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دعا کو کراچی سے پنجاب منتقل کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
مظاہرین نے کراچی پریس کلب سے اپنا احتجاج شروع کیا اور وزیراعلیٰ ہاؤس تک پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں | سندھ ہائیکورٹ؛ والدین کو دعا زہرا سے ملنے کی اجازت، کیا بات ہوئی؟
یہ بھی پڑھیں | کراچی: ہندوؤں کے مندر پر پتھراؤ کی اطلاع
سول سوسائٹی کے زیر اہتمام احتجاج
سول سوسائٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مطالبہ کیا کہ دعا زہرہ کو والدین کے حوالے کیا جائے۔
مظاہرین سے مذاکرات کرتے ہوئے شہلا رضا نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
صوبائی حکومت اب دعا زہرہ کا مقدمہ لڑے گی
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اب دعا زہرہ کا مقدمہ لڑے گی اور فوری طور پر اپیل دائر کرے گی۔
پیپلز پارٹی رہنما کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج پرامن طور پر ختم کر دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی دعا زہرا کو خود اپنا فیصلہ کرنے کی اجازت دی
صرف ایک دن پہلے، سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی دعا زہرا کو خود اپنا فیصلہ کرنے کی اجازت دی کہ آیا وہ اپنے والدین کے ساتھ رہنا چاہتی ہے یا شوہر کے ساتھ۔
جسٹس محمد جنید غفار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کراچی کی نوعمر لڑکی دعا زہرہ کیس میں حکم سنایا۔
عدالت نے فیصلہ میں کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ دعا کو اغوا کیا گیا تھا۔