قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی نے نیو ہورائزن کے تعاون سے 6 اور 7 اگست کو "کیریئر فیئر 2025” کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی شہریوں کے لیے پیشہ ور ڈرائیورز کی 600 سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیش کیے گئے۔ اس دو روزہ روزگار میلے میں متحدہ عرب امارات کی مختلف کمپنیوں کے لیے واک اِن انٹرویوز کا اہتمام کیا گیا جن میں بڑی تعداد میں امیدواروں نے حصہ لیا۔
قونصلیٹ کے مطابق اس روزگار میلے میں کل 476 اہل امیدواروں نے انٹرویوز دیے جن میں سے 311 کو اگلے مرحلے یعنی روڈ ٹیسٹ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ تمام امیدواروں کے لیے ضروری تھا کہ ان کے پاس کم از کم چھ ماہ پرانا متحدہ عرب امارات کا ڈرائیونگ لائسنس موجود ہو، بنیادی انگریزی بولنے اور سمجھنے کی صلاحیت ہو اور ملک کے روڈ نیٹ ورک سے اچھی طرح واقفیت ہو۔
CONSULATE GENERAL OF PAKISTAN
— Pakistan Consulate General Dubai (@PakinDubai_) August 7, 2025
DUBAI
***
PRESS RELEASE
Career Fair 2025: Over 600 Job Opportunities for Pakistani Drivers in the UAE pic.twitter.com/7L1pUJpv6a
روزگار کی شرائط و مراعات
روڈ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو پرکشش ملازمت پیکیج فراہم کیا جائے گا جس میں میڈیکل انشورنس اور آر ٹی اے کارڈ شامل ہیں۔ یہ مراعات متحدہ عرب امارات میں پیشہ ور ڈرائیورز کے لیے اہم سہولت سمجھی جاتی ہیں اور ان سے ملازمت کے معیار اور تحفظ میں اضافہ ہوگا۔
قونصل جنرل حسین محمد نے اس موقع پر کمیونٹی ویلفیئر وِنگ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قونصلیٹ ہمیشہ کمیونٹی کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس قسم کے روزگار میلوں کے ذریعے پاکستانی کمیونٹی کو قابل اعتماد اداروں کے ساتھ جوڑنا قونصلیٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
یہ اقدام نہ صرف پاکستانی ڈرائیورز کے لیے روزگار کے دروازے کھولتا ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان افرادی قوت کے تبادلے اور معاشی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور متحدہ عرب امارات: اقتصادی تعاون کی نئی راہیں