مئی 02 2020: (جنرل رپورٹر) لاک ڈاؤن کے باعث دبئی میں پھنسے مزید 250 مسافر پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے زریعے پاکستان پہنچ گئے
تفصیلات کے مطابق دبئی سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے زریعے ڈھائی سو مسافروں کو پاکستان لایا گیا جنہیں ملتان اور پشاور ائیرپورٹ پر اتارا گیا ہے
ٹورنٹو سے بھی ایک پرواز لاہور پہنچ گئی ہے
تفصیلات کے مطابق پاکستان واپس آنے والے مسافروں کو اسکریننگ اعر طبی جانچ پڑتال کے بعد مختلف قرنطینہ سینڑرز میں منتقل کر دیا گیا ہے
ائیرپورٹ زرائع کے مطابق آنے والے دبئی سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے زریعے آنے والے پاکستانیوں میں سے 188 افراد ملتان پہنچے ہیں جن میں سے 172 مسافروں کو مختلف قرنطینہ سینٹرز, 9 کو ہوٹلز جبکہ 7 افراد کو نشتر اسپتال بھیج دیا گیا ہے
دبئی ہی سے ڈھائی سو افراد ہشاور پہنچے ہیں جن کی طبی اسکریننگ کے بعد انہیں قرنطینہ سینٹرز منتقل کر دیا گیا ہے
پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے زریعے پاکستان واپس آنے والے مسافروں کو ضروری اسکریننگ کے بعد محکمہ صحت کے افراد نے مختلف قرنطینہ سینٹرز پہنچایا ہے
دوسری جانب پی آئی اے کی ایک خصوصی پرواز ٹونٹو کینیڈا سے بھی لاہور پہنچی ہے جہاں مریضوں کی ضروری اسکریننگ کے بعد انہیں مختلف قرنطینہ سینٹرز بھیجا جائے گا اور کورونا ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے-یاد رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے سلسلے میں اچانک دنیا بھر کے ممالک میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا جس کے باعث فضائی ٹرانسپورٹ بھی بندش کا شکار ہو گئی– اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سے لوگ بیرون ممالک پھنس کر رہ گئے جن کو پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے زریعے آہستہ آہستہ وطن واپس لایا جا رہا ہے- دبئی سے اس سے پہلے بھی دو دفعہ خصوصی پرواز مسافروں کو پاکستان لا چکی ہے جبکہ دیگر ممالک سے بھی یہ سلسلہ جاری ہے