اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

لاہور ہائیکورٹ نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حق دار قرار دے دیا

بلال رشید by بلال رشید
اپریل 21, 2025
in اہم خبریں, علاقائی خبریں
لاہور ہائیکورٹ نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حق دار قرار دے دیا

اگر بیوی شوہر کے ناروا رویے یا ظلم کی وجہ سے خلع حاصل کرے تو اس کا حق مہرکا حق  واپس نہیں جاتا , لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے اپنے فیصلے میں کہا   ہے کہ اسلامی فقہ اور نکاح نامے کی شقوں کے مطابق شوہر اس وقت تک مہر ادا کرنے کا پابند ہے جب تک بیوی خُلع صرف اس بنیاد پر نہ لے کہ اسے شوہر ناپسند ہے اور شوہر پر کوئی الزام نہ ہو۔ زیرِ سماعت مقدمے میں بیوی نے شوہر کے ظالمانہ اور توہین آمیز رویے کے خلاف معتبر ثبوت پیش کیے جس پر عدالت نے قرار دیا کہ چونکہ شوہر نے ان الزامات کی تردید نہیں کی اس لیے بیوی خُلع کی حقدار ہے۔

جج نے مزید کہا کہ خُلع کا تصور اسلام میں موجود ہے اور اس کا اطلاق نبی کریم ﷺ کے زمانے سے ہوتا چلا آ رہا ہے۔ انہوں نے سورہ البقرہ کی آیات 228 اور 229 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا  ہے کہ خُلع کی بنیاد اسلامی تعلیمات پر ہے۔ ساتھ ہی جسٹس راحیل نے ایسے عدالتی فیصلوں کا حوالہ بھی دیا جن میں فرق واضح کیا گیا کہ اگر بیوی صرف ناپسندیدگی کی بنیاد پر خُلع لے تو مہر واپس کیا جا سکتا ہے لیکن اگر شوہر کا رویہ خراب ہو اور بیوی اس وجہ سے علیحدگی اختیار کرے تو وہ مہر کی مکمل حقدار رہتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالتوں کا فرض ہے کہ وہ ہر کیس کی تفصیل سے جانچ کریں اور اسی کے مطابق فیصلہ کریں کہ آیا مہر واپس ہونا چاہیے یا نہیں۔ اس مخصوص کیس میں عورت نے نو سال تک شادی نبھائی اور اپنی ذمہ داریاں پوری کیں لہٰذا اسے محروم کرنا ناانصافی ہوتی۔ آخر میں جج نے شوہر کی اپیل مسترد کر دی اور ساہیوال کی ماتحت عدالتوں کے اُن فیصلوں کو برقرار رکھا جنہوں نے بیوی کے حق میں فیصلہ دیا تھا.

یہ بھی پڑھیں:  1 ہفتے میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

یہ بھی پڑھیں : جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان اور انڈیا انڈر 19 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتے ہیں؟

پاکستان اور انڈیا انڈر 19 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتے ہیں؟

جنوری 29, 2026
یو اے ای ریموٹ ورکنگ ویزا 2026 بینک اسٹیٹمنٹ کی نئی شرط کا اعلان

یو اے ای ریموٹ ورکنگ ویزا 2026: بینک اسٹیٹمنٹ کی نئی شرط کا اعلان

جنوری 29, 2026
Samsung Galaxy A37 پاکستان میں قیمت، اسپیکس اور ڈیزائن لیکس

Samsung Galaxy A37: پاکستان میں قیمت، اسپیکس اور ڈیزائن لیکس

جنوری 29, 2026
پشاور بورڈ میٹرک امتحانات 2026: تاریخ اور شیڈول کا حتمی اعلان

پشاور بورڈ میٹرک امتحانات 2026: تاریخ اور شیڈول کا حتمی اعلان

جنوری 29, 2026
اسپین امیگریشن 5 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا تاریخی منصوبہ

اسپین امیگریشن: 5 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا تاریخی منصوبہ

جنوری 29, 2026
نپاہ وائرس علامات ، پھیلاؤ، خطرات اور بچاؤ

نپاہ وائرس علامات ، پھیلاؤ، خطرات اور بچاؤ

جنوری 28, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان اور انڈیا انڈر 19 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتے ہیں؟

پاکستان اور انڈیا انڈر 19 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتے ہیں؟

جنوری 29, 2026
یو اے ای ریموٹ ورکنگ ویزا 2026 بینک اسٹیٹمنٹ کی نئی شرط کا اعلان

یو اے ای ریموٹ ورکنگ ویزا 2026: بینک اسٹیٹمنٹ کی نئی شرط کا اعلان

جنوری 29, 2026
Samsung Galaxy A37 پاکستان میں قیمت، اسپیکس اور ڈیزائن لیکس

Samsung Galaxy A37: پاکستان میں قیمت، اسپیکس اور ڈیزائن لیکس

جنوری 29, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔