حکومت کا بجلی کے بلوں میں ریڈیو فیس وصول کرنے کا فیصلہ
وزارت خزانہ کی جانب سے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق بجلی کے بلوں میں اب ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی۔
یہ فیصلہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت سلیم مانڈوی والا نے کی۔ وزارت خزانہ کے حکام نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ بجلی کے بلوں میں اب ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی۔
ٹی وی اور ریڈیو کی فیس 50 روپے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔ وزارت نے کہا کہ بجلی کے بل میں 35 روپے پی ٹی وی اور 15 روپے ریڈیو فیس وصول کی جائے گی۔ وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ صارفین سے حاصل ہونے والی رقم ریڈیو ملازمین کی تنخواہوں پر خرچ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں | نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 1.90 روپے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا