اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

حکومت پی ٹی آئی معاملے کو جمہوری طریقے سے ڈیل کرے: پیپلز پارٹی کا مشورہ

ذیشان خان by ذیشان خان
جولائی 20, 2024
in اہم خبریں, سیاست کی خبریں
حکومت پی ٹی آئی معاملے کو جمہوری طریقے سے ڈیل کرے پیپلز پارٹی کا مشورہ

 حکمران اتحاد میں اہم شراکت دار پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو تجویز دی ہے کہ وہ تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کے معاملے میں فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست کرنے سے پہلے سوچ لے کیونکہ حکومت کو شاید کوئی ریلیف نہ ملے۔ 

پی پی پی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے کو جمہوری طریقے سے ہینڈل کرے۔ 

تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور اعوان نے مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی کی جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے شیری رحمان، فاروق نائیک اور نیئر بخاری نے شرکت کی۔ 

ذرائع نے بتایا کہ یہ اجلاس پیپلز پارٹی کی شکایت کے بعد بلایا گیا تھا کہ اتحاد میں اہم شراکت دار ہونے کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی جانب سے فیصلہ کرنے سے قبل اسے آن بورڈ نہیں لیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) نے دو اہم معاملات پر بات چیت کی۔ پہلا معاملہ تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کرنا اور دوسرا ریاست مخالف سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر پی ٹی آئی پر مجوزہ پابندی لگانا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنی اتحادی جماعت ن لیگ کو بتایا کہ وہ دونوں ایشوز پر حکومت کی حمایت کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے اندرون خانہ میٹنگ بلائے گی۔ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے اقدام پر پیپلز پارٹی بظاہر منقسم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں آج سے پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت
ذیشان خان

ذیشان خان

ذیشان خان ایک کرائم اور قانون سے متعلق رپورٹر ہیں جو نظامِ انصاف اور پولیس اصلاحات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں عدالتی نظام کی بہتری، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی، اور عوامی انصاف کے موضوعات پر روشنی ڈالتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان نیوی کا بحری تجارتی راستوں کی حفاظت کے لیے 'آپریشن محافظ البحر' کا آغاز

پاکستان نیوی کا بحری تجارتی راستوں کی حفاظت کے لیے ‘آپریشن محافظ البحر’ کا آغاز

مارچ 11, 2026
پی ایس ایل 11 کے لیے ملتان سلطانز کا کپتان کسے مقرر کیا گیا ہے؟

پی ایس ایل 11 کے لیے ملتان سلطانز کا کپتان کسے مقرر کیا گیا ہے؟

مارچ 10, 2026
پاکستان نے باضابطہ طور پر 5G سپیکٹرم کی نیلامی کا آغاز کر دیا

پاکستان نے باضابطہ طور پر 5G سپیکٹرم کی نیلامی کا آغاز کر دیا

مارچ 10, 2026
کراچی میں یومِ علی (رض) کے مرکزی جلوس کے لیے ٹریفک پلان کا اعلان

کراچی میں یومِ علی (رض) کے مرکزی جلوس کے لیے ٹریفک پلان کا اعلان

مارچ 10, 2026
کیا پاکستان کے 4 روزہ ورک ویک میں بینک بند ہوں گے؟ پلان کی تفصیلات

کیا پاکستان کے 4 روزہ ورک ویک میں بینک بند ہوں گے؟ پلان کی تفصیلات

مارچ 10, 2026
امریکی سفارت خانہ اسلام آباد نے تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں

امریکی سفارت خانہ اسلام آباد نے تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں

مارچ 9, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان نیوی کا بحری تجارتی راستوں کی حفاظت کے لیے 'آپریشن محافظ البحر' کا آغاز

پاکستان نیوی کا بحری تجارتی راستوں کی حفاظت کے لیے ‘آپریشن محافظ البحر’ کا آغاز

مارچ 11, 2026
پی ایس ایل 11 کے لیے ملتان سلطانز کا کپتان کسے مقرر کیا گیا ہے؟

پی ایس ایل 11 کے لیے ملتان سلطانز کا کپتان کسے مقرر کیا گیا ہے؟

مارچ 10, 2026
پاکستان نے باضابطہ طور پر 5G سپیکٹرم کی نیلامی کا آغاز کر دیا

پاکستان نے باضابطہ طور پر 5G سپیکٹرم کی نیلامی کا آغاز کر دیا

مارچ 10, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Blogger-b Quora

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔