حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں چار دن کی توسیع کردی
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں چار دن کی توسیع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عید کی تعطیلات 28 جون سے شروع ہوں گی اور یکم جولائی کو ختم ہوں گی۔ 2 جولائی کو اتوار ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین عیدالاضحی پر کل پانچ چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔
اس سے قبل حکومت نے 29 جون (جمعرات) سے یکم جولائی (ہفتہ) تک عید کی تین روزہ تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے 19 جولائی کو چاند نظر آنے سے قبل اعلان کیا گیا تھا۔
چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان بھر میں عیدالاضحی کا پہلا دن 29 جون کو منایا جائے گا۔ اسلام آباد، لاہور، بہاولپور، خان پور، گھوٹکی، کراچی، بہاولنگر اور پشاور سمیت متعدد علاقوں سے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ اس لیے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پہلی ذوالحج 20 جون 2024 کو ہوگی اور عید الاضحیٰ 29 جون 2024 کو منائی جائے گی۔
متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور کئی دیگر خلیجی ممالک عام طور پر عید الفطر اور عیدالاضحیٰ ایک ساتھ مناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان میں عید الاضحی 29 جون کو ہو گی