پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران 13 ارب 20 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا ہے۔ وزارت خزانہ کے زرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے لیا جانے پچھلے ایک سال میں قرضہ سب سے بڑا بیرونی قرضہ ہے جبکہ اس نے تمام پچھلے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔
وزارت خزانہ کے زرائع کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران دس ارب ڈالر کا قرضہ واپس کیا ہے جبکہ گزشتہ دو سالوں میں مجموعی طور پر تحریک انصاف کی حکومت اب تک 29 ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ لے چکی ہے۔ جبکہ وزات خزانہ کے ہی زرائع کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ دو سالوں کے درمیان 19 ارب 20 کروڑ ڈالر تک کے بیرونی قرضہ کی واپسی کی ہے۔