حکومت رستے سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے
لاہور میں ایک انتخابی ریلی پر پولیس کے کریک ڈاؤن میں تحریک انصاف کے درجنوں حامیوں کی گرفتاری اور زخمی ہونے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ انہیں الیکشن لڑنے کے راستے سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔
عمران خان نے لاہور میں اپنی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی کو اس وقت منسوخ کر دیا جب پولیس نے عوامی اجتماع پر حکومتی پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے حامیوں پر آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں |آئی ایم ایف پاکستان سے مطمئن لیکن اس ہفتے ڈیل نہیں ہوگی
یہ بھی پڑھیں |لاہور ریلی کے بعد عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج
حکومت الیکشن ہارنے سے خوفزدہ ہے
عمران خان نے منگل کو الجزیرہ کو بتایا کہ حکومت اور اس کے حمایتی انتخابات سے گھبرا رہے ہیں کیونکہ اب تک گزشتہ آٹھ ماہ میں، 37 ضمنی انتخابات میں سے، میری پارٹی نے ان میں سے 30 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ وہ مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں یا نااہل قرار دینا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ میری پارٹی پاکستان کی تاریخ میں مقبول ترین جماعت ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 30 اپریل کو ہونے والے صوبائی انتخابات کے لیے اپنی مہم شروع کرنے کے لیے ایک ریلی نکالنی تھی۔ لیکن حکام نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل ہی اس تقریب پر پابندی لگا دی۔