آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط
حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرنے کا عزم رکھتی ہے
وزیر اعظم شہباز شریف نے آج بروز ہفتہ ائی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام کی شرائط پوری کرنے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کی معیشت تیزی سے زوال کا شکار
یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان کی معیشت تیزی سے زوال کا شکار ہو رہی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر تین ہفتوں سے بھی کم درآمدات کے برابر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | وزیراعظم کا توانائی بچت کے منصوبے پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
یہ بھی پڑھیں | دفتر خارجہ کی افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر حملے کے منصوبے کی تردید
وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پر بتایا کہ کل آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر [کرسٹالینا جارجیوا] کے ساتھ فون کال کے دوران میں نے انہیں آئی ایم ایف کے پروگرام کی شرائط کو پورا کرنے کے حکومتی عزم کے بارے میں بتایا ہے۔ میں نے پاکستان کی معاشی مشکلات بالخصوص سیلاب کے بعد والی صورتحال کو بھی بیان کیا۔
آئی ایم ایف وفد 2 سے 3 دن میں پاکستان آئے گا
وزیر اعظم کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب انہوں نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کا ایک وفد پاکستان کے 7 بلین ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت کے نویں جائزے کو حتمی شکل دینے کے لیے دو سے تین دن میں پاکستان آئے گا۔
پاکستان 2019 میں 6 بلین ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہوا تھا جسے گزشتہ سال بڑھا کر 7 بلین ڈالر کردیا گیا تھا۔ پروگرام کا نواں جائزہ فی الحال زیر التواء ہے جو 1.18 ڈالر جاری کرے گا۔