ٹی وی ہوسٹ حنا نیازی کی شادی کی تقریبات کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے جہاں انہوں نے قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ ایک پُرسکون اور باوقار دعاۓ خیر کی تقریب منعقد کی۔
یہ اُن کی شادی کی تقریباً پہلی بڑی رسم تھی جس نے سوشل میڈیا پر فوراً ہی توجہ حاصل کر لی۔
حنا نے Nickie and Nina کا خوبصورت چمکتا ہوا لباس پہنا جسے نرم اور نفیس میک اپ نے مزید نکھار دیا۔ اُن کا دلکش انداز تقریب کے ماحول کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ تھا جس نے اُن کی شادی کے شاندار آغاز کو مزید خاص بنا دیا۔
مہمانوں کے مطابق یہ تقریب نہایت دلکش اور پُر خلوص تھی- بالکل حنا کی پرسکون شخصیت کی طرح۔

منگنی کی وائرل پوسٹ کے بعد زندگی کا نیا باب
یہ دعاۓ خیر اس منگنی کے بعد منعقد ہوئی جس نے رواں سال خوب توجہ حاصل کی تھی جب حنا نے چند تصاویر کے ساتھ کیپشن دیا تھا: "And she said Yes.”
انہی چند گھنٹوں میں یہ اعلان ان کے مداحوں اور شوبز حلقوں میں وائرل ہو گیا تھا۔
منگنی کی فوٹوشوٹ کے لیے حنا نے ایک نفیس سیاہ گاؤن کا انتخاب کیا تھا جس کے ساتھ انتہائی کم جیولری اور وِنٹیج اسٹائل ہیئر ڈو نے ان کے پُر وقار انداز کو مزید اُجاگر کیا۔
اگرچہ اُن کے منگیتر بھی تصاویر میں موجود تھے لیکن حنا نے اُن کا چہرہ مکمل طور پر ظاہر نہ کرکے اُن کی پرائیویسی کا خاص خیال رکھا۔
شادی کی تقریبات سے پہلے حنا نے اپنی قریبی دوستوں کے ساتھ بھی انجوائے کیا۔

مداحوں کی دلچسپی میں اضافہ
اب جب پہلی تقریب بخیر و خوبی انجام پا چکی ہے مداح بے چینی سے حنا نیازی کی شادی کے اگلے مراحل کا انتظار کر رہے ہیں۔
اُمید ہے کہ ان کے آنے والے تمام ایونٹس بھی اسی طرح باوقار، پُرسکون اور خوبصورت ہوں گے






