ترک اداکارہ اسراء بیلجک جنہوں نے ارتغرل غازی میں حلیمہ کا کردار ادا کیا تھا، جب شوٹ کی مصروفیات سے فارغ ہوتی ہیں تو کیا کرتی ہیں اس متعلق انہوں نے اپنے مداحوں سے ایک پیغام شئیر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا رابطے کی مشہور ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسراء بیلجک جنہوں نے ارتغرل غازی ڈرامہ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کیا ہے، نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں اپنی شوٹنگ کے علاوہ کی مصروفیت سے متعلق بتایا ہے۔
اپنی انسٹاگرام سٹوری پر حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے ایک کتاب کے سرورق کی تصویر شئیر کی جس سے یہ بتایا کہ انہیں کتابیں پڑھنے کا شوق ہے اور وہ فارغ وقت میں مختلف کتابیں پڑھتی ہیں۔
ارتغرل غازی ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے جے بعد اداکارہ اسراء بیلجک پاکستان میں کافی مقبولیت رکھنے لگی ہیں۔ کچھ روز قبل ان کی ایک وڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے چکن بریانی کو پاکستان کی بہترین ڈش قرار دے دیا تھا اور اس حوالے سے وڈیو بھی بنائی تھی۔
اپنی وڈیو میں انہوں نے کہا تھا کہ میں اسراء آج بہترین پاکستانی کھانے کھانے کے لئے جا رہی ہوں تا کہ کسی ایک نمبر 1 کھانے کا انتخاب کر سکوں۔ اسی وڈیو کے اختتام پر اسراء بیلجک نے کہا تھا کہ میں نے سب کھانے کھائے ہیں لیکن چکن بریانی سب سے بہتر کھانا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے۔