سعودی عرب میں کوہ عرفات میں آج حج کا رکن اعظم ادا کر رہے ہیں
دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حجاج کرام آج جمعہ کے روز سعودی عرب میں کوہ عرفات میں آج حج کا رکن اعظم ادا کر رہے ہیں۔
حج اسلام کا اہم رکن ہے جو ہر سال ادا ہوتا ہے جبکہ صاحب حیثیت مسلمان پر زندگی میں ایک دفعہ اس کی ادائیگی فرض ہے۔
نو ذوالحج کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج کے موقع پر اپنا آخری خطبہ جسے حج الوداع بھی کہا جاتا ہے۔ اس خطاب میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امت کو مساوات اور اتحاد کا درس دیا۔
مقام عرفات پر مکہ مکرمہ کے مقدس شہر
مقام عرفات پر مکہ مکرمہ کے مقدس شہر سے تقریباً 20 کلومیٹر (12 میل) مشرق کی جانب واقع کھلا میدان ہے جہاں جبل رحمت بھی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں | بھارتی سپریم کورٹ نے انڈیا میں مذہبی فسادات کا ذمہ دار نوپور شرما کو قرار دے دیا
یہ بھی پڑھیں | انڈین صحافی محمد زبیر کی گرفتاری کے پیچھے وجہ فیک ٹویٹر اکاؤنٹس نکلے
زائرین فجر سے پہلے عرفات کے لیے روانہ ہوئے جبکہ ان کے لبوں پر لبیک اللہمہ لبیک کی صدائیں تھیں۔ یہ ایک کیف آور منظر ہوتا ہے جب لاکھوں مسلمان رنگ و نسل و علاقہ کی قید سے نکل کر یک زبان ہو کر حج کے فریضے کی ادائیگی کرتے ہیں۔
ایک مصری حاجی زکریا محمد کہتے ہیں کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ میں خود کو خدا کے بہت قریب محسوس کر رہا ہوں۔ مسلمان مرد احرام باندھتے جبکہ خواتین پردہ کرتی ہیں۔
نائیجیریا سے عرفات کا سفر
نائیجیریا سے عرفات کا سفر کرنے والی خدیجہ اسحاق نے کہا کہ خدا مجھے یہاں لے آیا اور یہ جو خوشی ہے اسے بیان نہیں کر سکتی ہوں۔
اس سال حج کرنے کے لیے منتخب ہونے والے تمام عازمین کی عمر 65 سال سے کم ہے اور ان کا مکمل ویکسین شدہ ہونا بھی لازمی ہے۔
آج جمعہ کو غروب آفتاب کے قریب، حجاج مزدلفہ کے چٹانی صحرا کی طرف 9 کلومیٹر (5.5 میل) مغرب کی طرف مارچ کریں گے جہاں وہ شیطان کو علامتی کنکریاں ماریں گے۔