اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

حارث زیب: فیفا کلب ورلڈ کپ میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی نژاد فٹبالر

ذیشان خان by ذیشان خان
فروری 4, 2025
in اہم خبریں, کھیل کی خبریں
حارث زیب فیفا کلب ورلڈ کپ میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی نژاد فٹبالر

پاکستانی نژاد نیوزی لینڈ کے فٹبالر حارث زیب فیفا کلب ورلڈ کپ میں کھیلنے والے پہلے پاکستانی نژاد کھلاڑی بننے جا رہے ہیں۔ 23 سالہ لیفٹ ونگر نے آکلینڈ سٹی ایف سی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اور پری سیزن ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے

حارث زیب اس سے قبل برکن ہیڈ یونائیٹڈ کے لیے کھیل چکے ہیں اور اب آکلینڈ سٹی ایف سی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ آکلینڈ سٹی ایف سی نے 2024 او ایف سی چیمپئنز لیگ جیت کر 2025 فیفا کلب ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے

یہ ٹورنامنٹ 2025 میں امریکہ میں منعقد ہوگا، جہاں آکلینڈ سٹی ایف سی 32 ٹیموں کے مقابلے میں شامل ہوگا۔ گروپ اسٹیج میں آکلینڈ سٹی ایف سی کو یورپی چیمپئن بائرن میونخ، ارجنٹائن کے بوکا جونیئرز اور پرتگال کے بینفیکا جیسے بڑے کلبز کا سامنا کرنا پڑے گا

حارث زیب 15 مئی 2001 کو نیوزی لینڈ میں پاکستانی والدین کے ہاں پیدا ہوئے اور دوہری شہریت رکھتے ہیں، جس کی بدولت وہ پاکستان کی قومی ٹیم کی نمائندگی کے اہل بھی ہیں۔ انہیں 2024 میں ماریشس میں ہونے والے فور نیشنز کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، لیکن انجری کے باعث ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کر سکے

لیفٹ ونگر حارث زیب نیوزی لینڈ کے مختلف کلبز جیسے کرائسٹ چرچ یونائیٹڈ اور میرمار رینجرز کے لیے کھیل چکے ہیں۔ آکلینڈ سٹی ایف سی میں ان کی شمولیت ان کے کیریئر میں ایک بڑا سنگ میل ہے، کیونکہ اب وہ کلب فٹبال کے سب سے بڑے اسٹیج پر کھیلنے جا رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں:  پاور ایگلز کی مکمل تفصیل اور اس کے بانی کی کہانی

حارث زیب نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو اپنی قومی ٹیم کے لیے دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے۔ انہیں شہزاد انور کے دور میں پاکستانی ٹیم میں شامل ہونا تھا، لیکن اسٹیفن کی کوچنگ کے دوران ان کی شمولیت میں تاخیر ہوئی۔ تاہم، وہ پرامید ہیں کہ ان کی کامیابی پاکستان فٹبال کو عالمی سطح پر پہنچانے میں مدد دے گی

ذیشان خان

ذیشان خان

ذیشان خان ایک کرائم اور قانون سے متعلق رپورٹر ہیں جو نظامِ انصاف اور پولیس اصلاحات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں عدالتی نظام کی بہتری، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی، اور عوامی انصاف کے موضوعات پر روشنی ڈالتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

حکومت نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی شرکت کی منظوری دے دی، بھارت سے میچ کھیلنے سے روک دیا

حکومت نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی شرکت کی منظوری دے دی

فروری 1, 2026
کرپٹو مارکیٹ کریش بٹ کوائن 80 ہزار ڈالر سے نیچے گر گیا، 4 بڑی وجوہات

کرپٹو مارکیٹ کریش: بٹ کوائن 80 ہزار ڈالر سے نیچے گر گیا، 4 بڑی وجوہات

فروری 1, 2026
سندھ حکومت کا موہنجو دڑو ٹرین سفاری کا آغاز روٹ، ٹکٹ اور تفصیلات

سندھ حکومت کا "موہنجو دڑو ٹرین سفاری” کا آغاز: روٹ، ٹکٹ اور تفصیلات

فروری 1, 2026
ہدا بیوٹی کا بائیکاٹ تنازعہ اور ہدا قطان کا ردعمل

ہدا بیوٹی کا بائیکاٹ: تنازعہ اور ہدا قطان کا ردعمل

جنوری 31, 2026
Tecno Camon 50 Pro کی مکمل تفصیلات، فیچرز اور قیمت

Tecno Camon 50 Pro کی مکمل تفصیلات، فیچرز اور قیمت

جنوری 31, 2026
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل نغمہ جاری

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل نغمہ جاری

جنوری 31, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

حکومت نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی شرکت کی منظوری دے دی، بھارت سے میچ کھیلنے سے روک دیا

حکومت نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی شرکت کی منظوری دے دی

فروری 1, 2026
کرپٹو مارکیٹ کریش بٹ کوائن 80 ہزار ڈالر سے نیچے گر گیا، 4 بڑی وجوہات

کرپٹو مارکیٹ کریش: بٹ کوائن 80 ہزار ڈالر سے نیچے گر گیا، 4 بڑی وجوہات

فروری 1, 2026
سندھ حکومت کا موہنجو دڑو ٹرین سفاری کا آغاز روٹ، ٹکٹ اور تفصیلات

سندھ حکومت کا "موہنجو دڑو ٹرین سفاری” کا آغاز: روٹ، ٹکٹ اور تفصیلات

فروری 1, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔