راک اسٹار گیمز نے آخرکار گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 (GTA VI) کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے لیکن مداحوں کو تھوڑا سا صبر اور کرنا پڑے گا کیونکہ گیم اب 26 مئی 2026 کو ریلیز ہو گا۔
پہلے اس کی ریلیز خزاں 2025 (Fall 2025) میں متوقع تھی مگر راک اسٹار نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ مداحوں کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔
ہم جانتے ہیں کہ یہ تاریخ آپ کی توقع سے دیر سے ہے راک اسٹار نے کہا۔ “GTA VI کے لیے آپ کا جوش و خروش واقعی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ ہم شکر گزار ہیں کہ آپ ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔”
پہلا ٹریلر دسمبر 2024 میں آیا تھا جس میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ گیم کی کہانی ایک بار پھر Vice City میں ہوگی، اور اس بار ایک خاتون مرکزی کردار ‘لوسیا’ کو شامل کیا گیا ہے۔ کہانی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ بانی اینڈ کلائیڈ جیسی تھیم پر مبنی ہوگی۔
ٹریلر کے بعد سے اب تک کوئی بڑی اپ ڈیٹ نہیں آئی اور نہ ہی کوئی نیا گیم پلے دکھایا گیا ہے۔ البتہ راک اسٹار کا کہنا ہے کہ مزید تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔
ادھر مداحوں کا جوش اب بھی کم نہیں ہوا۔ GTA V آج بھی گیمز کی دنیا میں چھایا ہوا ہے اور 11 سال بعد بھی Twitch پر 2024 کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گیم بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے اوورسیز پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کے لیے موبائل رجسٹریشن آسان بنا دی ہے