نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی 2025 سے پہلے ایک بڑا جھٹکا لگا ہے، فاسٹ بولر بین سیئرز ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ جیکب ڈفی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے ڈفی کی شمولیت کی منظوری دے دی ہے، جو پہلے ہی 10 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں۔ کسی بھی متبادل کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کے لیے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری ضروری ہوتی ہے، اور اب ڈفی باضابطہ طور پر اسکواڈ کا حصہ بن چکے ہیں۔