اگر آپ جیز نیٹ ورک کے فعال صارف ہیں تو آپ اپنے جیز بیلنس کو دوسرے جیز صارف کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو مکمل رہنمائی فراہم کریں گے کہ کس طرح آپ اپنا جیز بیلنس دوسرے جیز صارف کو بھیج سکتے ہیں۔
جیز بیلنس شیئر کرنے کا طریقہ
جیز اپنے پری پیڈ صارفین کو دوسرے جیز صارفین کے ساتھ بیلنس شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے خاص طور پر جب کسی کو فوراً ضرورت ہو۔
جیز بیلنس شیئر کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے:
جیز بیلنس شرائط:
یہ سہولت صرف ان صارفین کے لیے دستیاب ہے جن کے پاس فعال پری پیڈ جیز سم ہو۔ اس کے علاوہ بیلنس شیئرنگ صرف جیز کے دو پری پیڈ صارفین کے درمیان ہو سکتی ہے۔
بیلنس شیئر کرنے کا طریقہ:
اپنے موبائل فون کا ڈائلر کھولیں۔
وہ نمبر اور رقم درج کریں جو آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں اور اس فارمیٹ میں انٹر کریں:
*100*جیز نمبر*رقم (روپوں میں) #
مثال کے طور پر:
*100*03055696556*300#
جیز بیلنس کنفرمیشن:
جب آپ یہ معلومات درج کریں گے تو اسکرین پر ایک پیغام آئے گا جس میں آپ کو جیز بیلنس شیئر کرنے کی تصدیق کرنے کے لیے کہا جائے گا۔
آپ کو 1 ٹائپ کر کے تصدیق کرنی ہوگی اور پھر پروسیڈ کرنا ہوگا۔
جیز بیلنس چارجز:
اس سروس کا استعمال کرنے پر آپ کو فی ٹرانزیکشن 4.77 روپے + ٹیکس چارج کیے جائیں گے۔
ایک دفعہ میں زیادہ سے زیادہ 500 روپے اور کم سے کم 15 روپے بیلنس شیئر کیا جا سکتا ہے۔
ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 500 روپے شیئر کیے جا سکتے ہیں۔
تمام قیمتیں ٹیکس کے علاوہ ہیں اور جیز کسی بھی وقت ان کوڈز میں تبدیلی کر سکتا ہے۔