اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

جگر کے عام ترین مرض سے تحفظ کا آسان ترین طریقہ

بلال رشید by بلال رشید
جون 3, 2024
in صحت, فوڈ, لائف سٹائل نیوز
human liver

Human liver, illustration.

جگر پر چربی چڑھنے کا مرض ایک دائمی بیماری ہے جس کا سامنا دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو ہوتا ہے۔

عموماً اس بیماری کے لیے نان الکحلک فیٹی لیور ڈیزیز کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے اور یہ جگر کے امراض کی سب سے عام قسم ہے۔

اس بیماری کے دوران جگر غیر معمولی مقدار میں چربی ذخیرہ کرنے لگتا ہے اور اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو جگر کے افعال رک جاتے ہیں۔

صحت مند جگر میں چربی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اور اس میں معمولی اضافہ بھی بیماری تصور کیا جاتا ہے۔

جگر کی اس بیماری کے نتیجے میں میٹابولک امراض جیسے ذیابیطس ٹائپ 2 اور موٹاپے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

ابھی اس بیماری کا کوئی ایسا علاج دستیاب نہیں جو اس سے مکمل نجات دلا سکے۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ چند پھلوں کے استعمال کو عادت بنا کر آپ جگر کے اس عام ترین مرض سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم کر سکتے ہیں۔

یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ایڈتھ کوون یونیورسٹی کی تحقیق میں چند پھلوں میں پائے جانے والے ایک اینٹی آکسائیڈنٹ ellagic acid کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

محققین نے بتایا کہ ellagic acid متعدد پھلوں جیسے انار، سیب، انگور، اسٹرابیری، بلیک بیری اور اخروٹ میں پایا جاتا ہے اور صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اینٹی آکسائیڈنٹ سوزش کش ہوتا ہے اور اس کے مرکبات سے جگر کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  نیسپاک سعودی عرب میں تاریخی نیوم پروجیکٹ پاکستانی انجینئرنگ کے لیے ایک سنگ میل

انہوں نے کہا کہ اس اینٹی آکسائیڈنٹ سے بھرپور پھلوں کے استعمال سے جگر پر چربی چڑھنے کے خطرے سے خود کو محفوظ رکھنے میں مدد مل سکتی ہے یا بیماری کی صورت میں اس کے نقصان کو ریورس کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ ellagic acid اور دیگر اینٹی آکسائیڈنٹس کا امتزاج صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق یہ اینٹی آکسائیڈنٹ سوزش کو کم کرنے کے لیے بہت زیادہ موثر ہے۔

تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ تحقیق کسی حد تک محدود ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل اینٹی آکسائیڈنٹس میں شائع ہوئے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ٹک ٹاک پر کسی کو بلاک کرنے کا آسان طریقہ

ٹک ٹاک پر کسی کو بلاک کرنے کا آسان طریقہ

نومبر 13, 2025
قومی اسمبلی کی 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم : یحیی آفریدی CJP برقرار

قومی اسمبلی کی 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم : یحیی آفریدی CJP برقرار

نومبر 13, 2025
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے میرٹ کے حساب کا نیا فارمولا متعارف کروا دیا

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے میرٹ کے حساب کا نیا فارمولا متعارف کروا دیا

نومبر 13, 2025
اپنا جاز کیش اکاؤنٹ کیسے ڈیلیٹ کریں

 اپنا جاز کیش اکاؤنٹ کیسے ڈیلیٹ کریں

نومبر 13, 2025
سعودی عرب میں پاکستانی خواتین نرسوں کے لیے شاندار ملازمت کا موقع

سعودی عرب میں پاکستانی خواتین نرسوں کے لیے شاندار ملازمت کا موقع

نومبر 12, 2025
پنجاب میں شناختی کارڈ کے ذریعے ای چالان چیک کرنے کا آسان طریقہ

پنجاب میں شناختی کارڈ کے ذریعے ای چالان چیک کرنے کا آسان طریقہ

نومبر 13, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ٹک ٹاک پر کسی کو بلاک کرنے کا آسان طریقہ

ٹک ٹاک پر کسی کو بلاک کرنے کا آسان طریقہ

نومبر 13, 2025
قومی اسمبلی کی 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم : یحیی آفریدی CJP برقرار

قومی اسمبلی کی 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم : یحیی آفریدی CJP برقرار

نومبر 13, 2025
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے میرٹ کے حساب کا نیا فارمولا متعارف کروا دیا

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے میرٹ کے حساب کا نیا فارمولا متعارف کروا دیا

نومبر 13, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔