جناح اسپتال کراچی کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی نح کہا ہے کہ اسپتال میں گزشتہ روز سے آنکھ مچولی جاری ہے بجلی بہت دفعہ منقطع ہو جاتی ہے اعر پھر جنریٹر سے کام چلانا پڑ رہا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک نے ڈاکٹر سیمی جمالی کے اس دعوے کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح اسپتال می معمول کی بجلی کی سپلائی جاری ہے کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں موجود جناح اسپتال میں گزشتہ روز سے بجلی کی فراہمی میں مسئلہ آ رہا ہے۔ روزانہ ڈیڈھ دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ جناح اسپتال کی کالونی بھی اس لوڈشیڈنگ سے متاثر ہے۔
ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ جناح اسپتال کے گائٹی وارڈ سے متصل گریڈ اسٹیشن میں کوئی مسئلہ آ گیا ہے جس کی وجہ سے پچھلی رات سے اب تک 6 سے زائد بار بجلی منقطع ہو چکی ہے جبکہ کح الیکٹرک کو اس کی شکایت بھی درج کروائی جا چکی ہے۔
ڈاکٹر جمالی کے مطابق گزشتہ رات سے اسپتال میں بجلی کی سپلائی جنریٹر چلا کر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے گزشتہ رات سے مسلسل لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جس سے کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق جناح اسپتال میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی ہے جبکہ معمول کی بجلی کی فراہمی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناح اسپتال میں بجلی کا آج ایک عارضی تعطل آیا جسے کے الیکٹرک کی جانب سے فورا بحال کر دیا گیا۔
ترجمان کے الیکٹرک نے وضاحت کی اور کہا ہے کہ گزشتہ روز اسپتال میں کسی اندرونی خرابی کی وجہ سے تعطل آیا تھا جبکہ کسی اندرونی فالٹ کا کے الیکٹرک سے تعلق نہیں ہے۔ ہماری جانب سے بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔
مزیدبرآں یہ کہ وزارت توانائی نے کے الیکٹرک کے دعووں کی نفی کی ہے اور کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ فیول کی فراہمی کا نا ہونا نہیں بلکہ کے الیکٹرک کا سسٹم کمزور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف وفاقی حکومت سے ایندھن فراہمی کی خبر چلائی جا رہی ہے تو دوسری جانب سے فیول کی بروقت فراہمی نا ہونے کو لوڈشیڈنگ کا موجب کہہ کر کراچی کی عوام کو بےوقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا کہ ایندھن کی فراہمی کا مسئلہ تو ایک طرف رہ گیا کے الیکٹرک کا سسٹم تیار بجلی لینے کے لئے ہی تیار نہیں جس کی وجہ ناقص سسٹم ہے۔