پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حامی جماعت جمیعت علمائے اسلام (ف) اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر دھرنا دے رہی ہے۔
موجودہ حکومت نے جے یو آئی-ایف کو مشورہ دیا تھا کہ وہ سپریم کورٹ کی مخالفت کرنے کے لیے کوئی اور جگہ منتخب کرے۔ تاہم اطلاعات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے کارکنان اسلام آباد ریڈ زون میں داخل ہو چکے ہیں جب کہ دفعہ 144 بدستور نافذ ہے۔
یہ بھی پڑھیں | سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت 16 مئی کو ہو گی
یاد رہے کہ گزشتہ منگل کو، پی ٹی آئی کے چیئرمین کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد حامی کارکنان کی جانب سے پرتشدد احتجاج کیا گیا۔ تاہم عمران خان کو بالآخر ضمانت مل گئی ہے اور وہ زمان پارک آ چکے ہیں۔