پاکستانی 2 روپے 2.50 ڈالر میں فروخت
آن لائن ریٹیل سروس ‘علی ایکسپریس’ پر ایک صارف 10 فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ پاکستانی 2 روپے 2.50 امریکی ڈالر میں فروخت کر رہا ہے۔
جی ہاں، اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنے پرانے کوائن نکالیں اور زیادہ رقم کمانا شروع کریں کیونکہ پاکستانی 2 روپے کا سکہ، جس کی معمولی قیمت صرف 2 روپے ہے، کو ایک نایاب جمع کرنے والی چیز کے طور پر مشتہر کیا جا رہا ہے جس نے کافی شہرت حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | گردوں کی صحت کے لئے کیا ضروری ہے؟
آئی ایم ایف قرض اتارنے کا طریقہ مل گیا
مزے کی بات تو یہ کہ بیچنے والا شپنگ فیس کے لیے اضافی ڈالر بھی وصول کر رہا ہے جس نے اس فروخت کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔ اس لحاظ سے تو ہم اپنے سکے باکس کے ساتھ آئی ایم ایف کا قرض بھی ادا کر سکتے ہیں!
صارف کا دعویٰ ہے کہ 2 روپے کا سکہ اپنی عمر اور تاریخی اہمیت کی وجہ سے انتہائی نایاب اور قیمتی ہے۔ تاہم، بہت سے صارفین نے بتایا کہ سکہ اتنا پرانا بھی نہیں ہے کیونکہ یہ 2014 میں بنایا گیا تھا۔
صارفین کا مذاق
کچھ صارفین نے مذاق بھی کیا ہے کہ وہ 2 روپے کے سکہ کی اتنی مضحکہ خیز قیمت ادا کرنے کے بجائے ان پیسوں سے میکڈونلڈز سے بگ میک خریدیں گے یا آدھی کراہی۔
اب دیکھنا یہ باقی ہے کہ کوئی واقعی یہ سکہ خریدتا ہے یا نہیں تاہم اس صورتحال نے کافی لوگوں کو مزاح کا موقع دیا ہے۔