ایپل کا نیا ماڈل آئی فون 12 زرائع کے مطابق اکتوبر میں مارکیٹ میں دستیاب ہو سکتا ہے جو اپنے ساتھ نئے اور جدید فیچرز لا رہا ہے۔
ٹیلی گراف میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ نئے فون میں فیس آئی ڈی ، جدید ترین کیمرا اور اسکرین ٹکنالوجی اور اس کی بیٹری میں بھی بڑی تبدیلی آئے گی۔
ایک اندازہ یہ بھی ہے کہ اس آئی فون 12 میں فائیو جی آئے گی۔ فائیو جی ایک تیز ترین انٹرنیٹ ٹیکنالوجی ہے جس سے اس کے یوزرز تیز انٹرنیٹ اور ڈاؤن لوڈ / اپ لوڈ سپیڈ حاصل کر سکیں گے۔
اس سال ایپل نے کہا ہے کہ اس کے آئی فونز کو کئی ہفتوں کی تاخیر ہوگی۔ ٹیلی گراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تجزیہ کار توقع کر رہے ہیں کہ ایپل کا یہ نیا فون 5 جی اور دیگر اپ ڈیٹٹس کے ساتھ آئے گا۔
بلومبرگ کے مطابق ، کورونا وائرس کی وجہ سے کمپنی کو کئی مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود ایپل اپنی دہگر پراڈکس کے نئے ماڈل بھی لانچ کرنے کو تیار ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ آئی فون ٹویلو 6.1 انچ کی سکرین کے ساتھ آئے گا جبکہ ڈبل بیک کیمرہ اور 5 جی نیٹ ورک کی سہولت بھی ہو گی۔ مزید یہ کہ فون ٹرپل ریئر کیمرے کے ساتھ ہو گا۔ ایک اندازے کے مطابق آنے والے آئی فون 12 کی قیمت 1،099 سے شروع ہوگی۔