پاکستان–
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حبیب فرخ نے کہا ہے کہ پیٹرول سمیت دیگر تیل کی قیمتیں صعف پاکستان نہیں بلکہ عالمی سطح پر پوری دنیا میں بڑھی ہیں۔
ایسا نہیں کہ ہم پر کوئی ظلم کیا گیا بلکہ تمام ممالک نے تیل کی قیمتیں بڑھائی ہیں سوائے ان ممالک کے جہاں سے تیل نکلتا ہے ان کا معاملہ الگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں | مینار پاکستان واقعہ: کیا واقعی عائشہ اکرم اور ریمبو بھاری رقم بٹور چکے ہیں؟
اس سوال پر کہ کیا اس میں گورنمنٹ کا بھی کوئی قصور یے؟ انہوں نے کہا کہ ہمارے ریجن کےچاروں ممالک کی فی کس آمدنی ہمارے پاکستان سے کم از کم دوگنی ہے۔ ایک وقت تھا کہ ہم امیر سمجھے جاتے تھے یعنی میں 1990 کی بات کر رہا ہوں لیکن ہم نے بجائے ترقی کرنے کے پیچھے کا سفر کیا ہے۔
انہوں نے اس سب کا ذمہ دار موجودہ اور گزشتہ دہائیوں کے سیاستدانوں کو قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کو آج یہاں پہنچانے میں ان کا کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے وہ کویئ کام نہیں کیا جس کا انہوں نے 2018 میں وعدہ کیا تھا۔