عدالت نے عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست دوبارہ منظور کر لی
جمعہ کو مقامی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دوبارہ منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت (آج) ہفتہ تک ملتوی کردی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف چھپانے پر پی ٹی آئی سربراہ کے خلاف دائر کیس کی سماعت کرتے ہوئے عمران خان کو ذاتی طور پر حاضری سے ایک دن کی استثنیٰ اور ایک اور درخواست بھی منظور کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | امریکہ کے ساتھ تعلقات معمول پر آ گئے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
عمران خان کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 12 مئی کو عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں 10 مئی کو اسی عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا تھا۔