پیر کی صبح سابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال کو ڈھاکہ پریمیئر ڈویژن کرکٹ لیگ کے ایک میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا۔
یہ میچ محمدن اسپورٹنگ کلباور شائنپُکر کرکٹ کلب کے درمیان بی کے ایس پی گراؤنڈ ساور میں کھیلا جا رہا تھا۔ تمیم اقبالمحمدن اسپورٹنگ کلب کی قیادت کر رہے تھے اور میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انہیں سینے میں شدید درد محسوس ہوا۔
تمیم کو فوری طور پر ساور کے ایک مقامی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں بہتر طبی سہولیات کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بڑے اسپتال منتقل کرنے کا انتظام کیا گیا لیکن ہیلی پیڈ کی طرف جاتے ہوئے ان کی طبیعت مزید بگڑنے لگی جس کے باعث انہیں دوبارہ اسپتال واپس لے جایا گیا۔
اس وقت تمیم فضلت النسا اسپتال میں لائف سپورٹ پر ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق انہیں دل کا شدید دورہ پڑا جس کی وجہ شریانوں میں رکاوٹ تھی۔ دل کی شریان کھولنے کے لیے ایک اسٹنٹ ڈالا گیا ہے اور ڈاکٹرز مسلسل ان کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: عباس آفریدی کون ہیں؟ پاکستان کے اگلے کرکٹ سپر اسٹار