تمام حکومتوں کا توشہ خانہ دیکارڈ پبلک کر دیا گیا
حکومت نے اتوار کے روز 2002 سے غیر ملکی حکومتوں اور معززین کی طرف سے عوامی دفتر ہولڈرز کو موصول ہونے والے توشہ خانہ تحائف کا ریکارڈ جاری کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ توشہ خانہ سال 1974 میں قائم کیا کابینہ ڈویژن کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک محکمہ ہے اور اس میں حکمرانوں، اراکین پارلیمنٹ، بیوروکریٹس، اور دیگر حکومتوں اور ریاستوں کے سربراہان اور غیر ملکی معززین کی طرف سے حکام کو دیے گئے قیمتی تحائف محفوظ کیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | خیبر پختونخواہ الیکشن کی تاریخ 14 مارچ کو فائنل ہو گی، گورنر
توشہ خوانہ قوانین کیا ہیں؟
توشہ خانہ کے قوانین کے مطابق، تحائف/تحفے اور اس طرح کے دیگر مواد کی اطلاع ان افراد کو دی جائے گی جن پر یہ قوانین لاگو ہوتے ہیں۔
توشہ خانہ سابق وزیر اعظم عمران خان پر توشہ خانہ تحائف بیچنے کی خبر کی وجہ سے حالیہ مہینوں میں خبروں میں رہا ہے۔
گزشتہ ماہ وزیراعظم شہباز شریف نے تمام ریکارڈ کو پبلک کرنے کے حکومتی منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اہلکاروں کو 300 ڈالر سے زیادہ کے تحائف اپنے پاس رکھنے سے بھی روک دیا تھا۔
توشہ خانہ تفصیلات کے مطابق تحائف لینے والے افراد میں نوازشریف ، عمران خان، مریم نواز، مریم اورنگزیب سمیت تمام بڑی سیاسی پارٹیوں کے مختلف رہنما اور بیوروکریٹس شامل ہیں۔