ن لیگ اور پیپلرز پارٹی کے فارن فنڈنگ کیس
ن لیگ اور پیپلرز پارٹی کے فارن فنڈنگ کیس کے جلد فیصلوں کے لئے درخواست
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں دیگر سیاسی پارٹیز پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے غیر ملکی فنڈنگ کیسز پر جلد فیصلے کے لیے ایک نئی درخواست جمع کرائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا کیس میں متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کی غیر ملکی فنڈنگ کیسز کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔
سابق وزیر نے درخواست میں مزید استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دیگر جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم دے۔
یہ بھی پڑھیں | اعظم نذیر تارڑ نے وزیر قانون کا عہدہ سنبھال لیا
یہ بھی پڑھیں | امید ہے فوج سیاست سے دور رہے گی، جنرل (ر) قمر باجوہ
سیاسی جماعتوں کو سیاسی فائدہ
دیگر سیاسی جماعتوں کو سیاسی فائدہ اٹھانے کا موقع دیا گیا
درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کو پی ٹی آئی کے خلاف جھوٹی رپورٹ سے سیاسی فائدہ اٹھانے کا موقع دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ہتھکنڈے جمہوریت پر براہ راست حملہ ہیں۔ ۔
پی ٹی آئی اور اس کے ارکان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت کے تحفظ کے لیے درخواست میں اٹھائے گئے اہم سوالات کے جوابات دیے جائیں۔
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس
اس سال اگست کے شروع میں، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی کے خلاف اپنا فیصلہ جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ پارٹی کو واقعی ممنوعہ فنڈنگ ملی تھی۔
فیصلے میں، کمیشن نے نوٹ کیا کہ پارٹی نے جان بوجھ کر غیر ملکی فنڈنگ حاصل کی جسے عارف نقوی چلاتے ہیں۔ اس بنیاد پر عمران خان کو نااہل بھی کیا گیا تھا جنہیں بعد میں عدالت نے دوبارہ اہل قرا دیا۔