جموں کشمیر بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی برتری
آزاد جموں و کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے مخالفین پر زبردست برتری حاصل کر لی ہے۔
کل 1083 میں سے 1050 نشستوں کے غیر سرکاری اور غیر مصدقہ نتائج کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 361 نشستیں حاصل کی ہیں۔
آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر
آزاد امیدوار 309 نشستوں کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے 225 نشستیں حاصل کیں۔ اس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی 138 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ تحریک لبیک پاکستان نے آٹھ اور اے جے کے مسلم کانفرنس اور جے یو آئی نے بالترتیب آٹھ اور ایک نشست حاصل کی۔
ایک سو گیارہ نشستوں کے نتائج موصول
میرپور، کوٹلی اور بھمبر کی ضلع کونسل کی 116 میں سے 111 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | پی ٹی آئی رہنما شہباز گل ہسپتال داخل ہو گئے
یہ بھی پڑھیں | عام انتخابات کی فوری ضرورت نہیں، بلاول بھٹو
میرپور اور کوٹلی میونسپل کارپوریشن میں پی ٹی آئی میرپور میونسپل کارپوریشن کی 46 میں سے 23 نشستوں کے ساتھ آگے ہے۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کوٹلی میونسپل کارپوریشن کی 14 میں سے 4 نشستوں پر پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی، جب کہ مسلم لیگ (ن) کو 3، پیپلز پارٹی نے ایک نشست حاصل کی اور 6 آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔
غیر سرکاری نتائج
یونین کونسل کی 849 میں سے 821 نشستوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 266 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے لیے میرپور ڈویژن کے تین اضلاع کوٹلی، میرپور اور بھمبر میں پولنگ ہوئی ہے۔
پہلے مرحلے میں 27 نومبر کو مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ ہوئی تھی جبکہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ 03 دسمبر کو پونچھ ڈویژن میں ہوئی تھی جبکہ آخری مرحلہ 8 دسمبر بروز جمعرات کو ہوگا۔