یوسف رضا گیلانی نے نجی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو گھر بھیج کر رہیں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت کو سوچنا چاہیے کہ کن 16 ارکان نے انہیں ووٹ دیا۔
تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی سے سوال ہوا کہ پیٹرول کی قیمتیں دوبارہ بڑھا دی گئی ہیں، اس پر آپ کیا کہیں گے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ ہر مہینے بڑھتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ آئی ایم ایف سے بھیک مانگتے ہیں اور معاہدہ کرتے ہیں تو پھر ان کی شروئط بھی ماننا پڑتی ہیں۔ اب مہنگائی مزید بڑھے گی اور یہ سلسلہ رکنے والا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں | مانتا ہوں مہنگائی ہے،مشکل وقت ہے؛ وزیر اعظم عمران خان نے تسلیم کر لیا
انہوں نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیج کر رہیں گے اور پی ٹی آئی حکومت کو سوچنا چاہیے کہ آخر وہ کون سے تحریک انصاف کے ارکان تھے جنہوں نے مجھے ووٹ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم جو باہر نکل رہے ہیں اس کا مقصد یہی ہے کہ عوام کو ریلیف ملے اور عوام بھی اب ان سےتنگ آ چکی ہے۔