کورونا وائرس کی وجہ سے معطل ہونے والا انٹرنیشنل ٹینس سرکٹ کے حوالے سے چانسز پیدا ہو گئے ہیں کہ وہ 20 اگست سے بحال ہو جائے گا۔
سنسٹانی اوپن کی انتظامیہ کی جانب سے ٹورنامنٹ کے لئے ابتدائی انٹری لسٹ جاری کر دی گئی ہے جبکہ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ مینز ایونٹ میں راجر فیڈرر شریک نہیں ہو سکیں گے۔
زرائع کے مطابق سنسٹانی اوپن 20 اگست سے کھیلا جائے گا جبکہ یونائٹڈ سٹیٹس اوپن سے قبل یہ ایونٹ پہلا اے ٹی پی ایونٹ ہو گا کہ جو کورونا وائرس کی عالمی وبا سے معمولات معطل ہونے کے بعد کھیلا جائے گا۔ اس حوالے سے ایونٹ کی ابتدائی انٹری لسٹ جاری کر دی گئی ہے کہ جس کے مطابق ٹاپ تین میں شامل عالمی نمبر چار راجر فیڈرر اور عالمی نمبر 9 گائیل مونفلر اس ایونٹ میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔
زرائع کی جانب سے عالمی نمبر 1 نووواک جوکوچ، عالمی نمبر 2 رافیل نڈال اور عالمی نمبر 3 ڈومینک تھیم کی اس ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ مزید برآں یہ کہ عالمی مقابلوں میں عالمی نمبر 1 ایشلے بارٹی، عالمی نمبر 2 سیمونا ہیلپ اور عالمی نمبر 5 ایلینا سویٹولینا سنسناٹی اوپن میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
اس سلسلے میں جمہوریہ چیک کی عالمی نمبر 3 کیرولینا پلیسکووا اور عالمی نمبر 4 سوفیا کینن کی جانب سے ایونٹ میں انٹری کروا دی گئی ہے۔
پاکستان کی جانب سے اعصام الحق نء بھی سنساٹی اوپن میں ڈبلز مقابلوں کے لئے انٹری بھیجی ہے تاہم زرائع کے مطابق ڈبلز مقابلوں کی انٹری لسٹ اگکے ہفتے میں جاری کئے جانے کا امکان ہے۔