بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے مستحقین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ بی آئی ایس پی 8171 کی ادائیگیوں کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس بار حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ ادائیگیاں مختلف مراحل میں کی جائیں گی۔
پہلے مرحلے میں ملک کے 65 فیصد سے زائد اضلاع میں مستحقین کو 13,500 روپے کی قسط دی گئی۔
لیکن کچھ اضلاع ایسے تھے جہاں پہلی قسط جاری نہیں ہو سکی۔ اب ان اضلاع کے لیے بڑی خبر ہے کہ ان کی ادائیگیاں دوسرے مرحلے میں کی جائیں گی۔
بی آئی ایس پی دوسرے مرحلے کی ادائیگیاں کب شروع ہوں گی؟
حکومت کے مطابق دوسرے مرحلے کی ادائیگیاں اپریل کے آخر یا مئی کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں شروع ہو جائیں گی۔جو لوگ پہلی قسط سے رہ گئے تھے وہ اب اپنی 13,500 روپے کی قسط حاصل کر سکیں گے۔
بی آئی ایس پی دوسرے مرحلے میں شامل اضلاع کی فہرست
اگر آپ درج ذیل اضلاع میں رہتے ہیں تو آپ دوسرے مرحلے میں شامل ہیں:
پنجاب:
گوجرانوالہ، وزیرآباد، لیہ، بہاولپور، راجن پور، جامپور، ننکانہ صاحب، راولپنڈی، وہاڑی، مری، چکوال، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، سرگودھا، بھکر، خوشاب، اوکاڑہ، شیخوپورہ، پاکپتن، فیصل آباد۔
خیبرپختونخوا:
بونیر، لکی مروت۔
سندھ:
نواب شاہ (نوشہرو فیروز)، کراچی سینٹرل، کراچی ایسٹ، کورنگی، ملیر، کراچی ساؤتھ، کراچی ویسٹ، کیماڑی، ٹھٹھہ، گھوٹکی۔
بلوچستان:
کوئٹہ، کیچ، پنجگور، گوادر، خیرپور، آواران، لسبیلہ، حب، ہرنائی، زیارت، سبی، ژوب، لورالائی، ڈکی۔
گلگت بلتستان و آزاد کشمیر:
حویلی
اپنی بی آئی ایس پی کی ادائیگی کا اسٹیٹس کیسے چیک کریں؟
ادائیگی وصول کرنے سے پہلے اپنے پیسے کی تصدیق ضرور کریں۔ آسان طریقے یہ ہیں۔
ایس ایم ایس کے ذریعے بی آئی ایس پی اسٹیٹس چیک کریں
موبائل پر نیا میسج کھولیں۔
اپنا 13 ہندسوں پر مشتمل شناختی کارڈ نمبر (بغیر ڈیش کے) لکھیں۔
اسے 8171 پر بھیجیں۔
آپ کو اپنی ادائیگی کی صورتحال کا میسج موصول ہو جائے ہوگا۔
بی آئی ایس پی تحصیل دفتر سے ادائیگی اسٹیس چیک کریں
قریبی بی آئی ایس پی دفتر جائیں۔
اصل شناختی کارڈ اور ضروری دستاویزات ساتھ لے جائیں۔ نمائندے سے اپنی قسط کی تصدیق کروائیں۔
بی آئی ایس پی ہیلپ لائن کے ذریعے ادائیگی اسٹیٹس چیک کریں
دفتر کے اوقات میں ہیلپ لائن پر کال کریں۔
اپنی شناختی معلومات دے کر ادائیگی کی معلومات حاصل کریں۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے کی ادائیگی کیسے وصول کریں؟
آپ کو 8171 سے ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا جس میں آپ کے لیے مخصوص کیمپ سائٹ کی تفصیل ہوگی۔
کیمپ سائٹ پر جائیں اپنا اصل شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات ساتھ لے کر جائیں۔
اسکریننگ اور بائیومیٹرک تصدیق مکمل کریں۔
پھر 13,500 روپے کی قسط حاصل کریں۔
اپنی رقم مکمل چیک کریں اور رسید ضرور حاصل کریں۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دوسرے مرحلے کی ادائیگی کے لیے اہلیت کے معیار
اہلیت کے لیے یہ شرائط پوری ہونی چاہئیں:
بی آئی ایس پی میں کامیاب رجسٹریشن۔
خاندان کی آمدنی 50,000 روپے ماہانہ سے کم ہو۔
گھر میں کوئی سرکاری ملازم نہ ہو۔
نادرا سے جاری شدہ اصل شناختی کارڈ ہو اور وہی موبائل نمبر اس کارڈ پر رجسٹر ہو۔
خواتین سربراہ خاندانوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔