مشہور کارٹون سیریز سمپسنز جو بنیادی طور پر تو ایک مزاحیہ کارٹونز ہیں لیکن ان کی شہرت مستقبل کے واقعات دکھانے کے حوالے سے ہے۔ مشہور ہے کہ اسی کارٹون سیریز نے نائن/الیون اور کورونا کے واقعات کو اپنی کارٹون سیریز میں پہلے سے دکھا دیا تھا جبکہ اب یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ بیروت دھماکوں کی بھی ان کارٹونز میں پہلے سے پیشنگوئی کر دی گئی تھی۔
یہ کارٹون سیریز 31 سیریز اور 677 اقساط ہر مشتمل ہے جس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے اور دروی کیا جا رہا ہے کہ اس کلپ میں بیروت دھماکوں ما منظر پہلے سے دکھا دیا گیا تھا جبکہ ظاہری طور پر بھی اس کارٹون کلپ میں ویسے ہی دھماکے سے دھواں اڑتا نظر آتا ہے جیسا کہ بیروت دھماکوں میں ہوا۔
سوشل میڈیا پر وائرس کارٹون سیریز کے اس ایک کلپ میں آگ کا شعلہ اور دھواں اٹھتے ہوئے دکھایا گیا ہےجیسا کہ لبنان کے دارلحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکوں میں ہوا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے ایک پیشنگوئی قرار دیا جا رہا ہے نیز حیرانی کا اظہار بھی ہے کہ تین دہائیاں پہلے ایک کارٹوں سیریز نے آج ہونے والے بیروت دھماکوں کو کیسے نشاندہی کر کر کے عکس باندھا۔
اس مختصر کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک مسلمان کردار ایک دوسرے شخص کو کہتا ہے کہ آؤ میرے ساتھ چلو تو وہاں ایم 320 لکھے ہوئے سرخ رنگ کے تین گرینیڈ موجود ہوتے ہیں جبکہ ان میں سے ایک شخص اس کو اٹھاتا ہے اور جلاتا ہے جس سے زوردار دھماکا ہوتا ہے اور سارا شہر دیکھتے ہی دیکھتے مٹی کے ڈھیر میں بدل جاتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے اسی سیریز کے حوالے سے یہ بات بھی مشہور ہوئی تھی کہ اس میں پہلے سے کورونا وائرس کی پیشنگوئی کر دی گئی تھی جبکہ نائن الیون کے مشہور واقعے کی پیشنگوئی متعلق بھی قیاس موجود ہیں۔