پاکستانی ڈراموں نے پچھلی دہائی کے دوران زبردست پیش قدمی کی ہے۔ معیاری تحریر، جدت اور حقیقت پسندی کو شامل کیا گیا ہے۔
انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی رسائی اور سوشل میڈیا کی وجہ سے کسی بھی شو کو صرف ایک کلک کی دوری پر دیکھا جا سکتا ہے۔ آئیے ہم آپ کو آج 5 ایسے پاکستانی ڈراموں متعلق بتاتے ہیں جو بہترین کارکردگی والے ہیں۔
بہترین کارکردگی والے 5 پاکستانی ڈرامے
اول۔ داستان
ڈائریکٹر: حسام حسین رائٹر: سمیرا فضل
کاسٹ: فواد خان، صنم بلوچ، احسن خان، صبا قمر، مہرین راحیل
نمبر 1 ہونا آسان نہیں ہے۔ اس کے لئے آپ کو غیر معمولی ہونا پڑتا ہے۔ داستان کوئی عام ڈرامہ نہیں ہے یا صرف دو افراد کے درمیان کوئی رومانس نہیں ہے۔ یہ ایک قوم اور اس کے لوگوں کے درمیان محبت کی کہانی ہے۔
اس میں فواد خان، صنم بلوچ، احسن خان، صبا قمر اور مہرین راحیل نے سمیرا فضل کے شاندار اسکرپٹ سے ہم آہنگ پرفارمنس دی ہے۔
دوم۔ ہمسفر
ڈائریکٹر: سرمد کھوسٹ رائٹر: فرحت اشتیاق
کاسٹ: فواد خان، ماہرہ خان، نوین وقار، عتیقہ اوڈھو، حنا بیات، نور حسن
کچھ چیزیں اتنی پاکیزہ اور سادہ ہوتی ہیں کہ وہ ہر چیز پر سبقت لے جاتی ہیں۔ یہ ڈرامہ انہی میں سے ایک ہے۔
سوم۔ دام
ڈائریکٹر: مہرین جبار رائٹر: عمیرہ احمد ۔۔۔ کاسٹ: عدیل حسین، صنم بلوچ، آمنہ شیخ، صنم سعید
ہدایتکار: مہرین جبار
یہ ڈرامہ مصنف عمیرہ احمد کے سب سے پختہ اور مکمل اسکرین پلے میں سے ایک ہے۔
چہارم۔ در شہوار
ڈائریکٹر: حسام حسین مصنف: عمیرہ احمد
کاسٹ: میکال ذوالفقار، صنم بلوچ، ثمینہ پیرزادہ، نادیہ جمیل، نعمان اعجاز، عمر نارو
صنم بلوچ، میکال ذوالفقار، نادیہ جمیل اور ثمینہ پیرزادہ کی یادگار پرفارمنس نے اس سیریل کو ہر عورت کے ماضی میں ایک خفیہ دروازہ بنا دیا ہے۔
پنجم۔ شہرِ زات
ڈائریکٹر: سرمد کھوسٹ رائٹر: عمیرہ احمد
کاسٹ: ماہرہ خان، میکال ذوالفقار، محب مرزا، ثمینہ پیرزادہ
یہ بھی پڑھیں | عید الفطر 2023: چھٹیاں 6 دن تک بڑھائی جا سکتی ہیں
یہ بھی پڑھیں | مکی آرتھر اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے