مئی 05 2020: (جنرل رپورٹر) بھارتی فوج گھبراہٹ میں مضحکہ خیز الزامات لگانے لگی جس پر ڈی جیآئی ایس ہی آر نے منہ توڑ جواب دیا ہے
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے بیانات انتہائی غیر سنجیدہ ہیں- بھارتی فوج اپنے اندرونی مسائل کا حل بھی پاکستان سے چاہتی ہے اور ہر اندرونی مسئلے کو.پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کرتی ہے- انہوں نے کہا کہ پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات بےبنیاد ہیں
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت میں جو سلوک اقلیتوں کے ساتھ ہو رہا ہے اسے دنیا دیکھ رہی ہے- امریکی رپورٹ میں بھی بھارت کو اقلیتوں سے برا سلوک کرنے والے ممالک میں شامل کیا گیا اور مذمت کی گئی ہے- بھارت میں کوئی بھی معاملہ ہو تو اسے پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہے
بھارت کی جانب سے کورونا وائرس کا الزام سامنے آنے پر جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل میجر بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا الزام لگانا مضحکہ خیز ہے
پاکستان میں کورونا متعلق فوجی خدمات کا ذمر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے اثر کو روکنے کی خاطر مسلح افواج حکومتی احکامات لاگو کرنے میں ہر طرح سے پیش پیش ہیں- سول اداروں کو بیک اپ کے ساتھ سپورٹ کیا جا رہا ہے
دوسری جانب آزاد جموں کشمیر کے صدر مسعود خان نے بھی بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے شدید مذمت کی ہے- انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان پر کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے باز رہے- عوام پاکستان اور اس کی مسلح قیادت ہر طرح سے جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ آزاد جموں کشمیر کی غیور عوام اپنی مقبوضہ وادی کی عوام کی راہ میں حائل مشکلات کو ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی- سارا کشمیر کشمیریوں کا ہے اور انہی کا اس پر حق ہے- بھارت اپنا قبضہ دور کرے