متحدہ عرب امارات –
بھارتی کرکٹ ٹیم کی جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باضابطہ طور پر چھٹی ہو گئی ہے۔
میں اتوار کے دن کے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو باآسانی شکست دے دی جس جے بعد بھارت ٹی ٹونٹی سے باہر ہو گیا۔
افغانوں کو صرف 124 تک محدود رکھنے کے بعد، کیوی بلے بازوں نے آسانی سے ہدف حاصل کر لیا اور گروپ 2 میں پہلے سے ہی کوالیفائی کرنے والے پاکستان کے ساتھ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔
اس جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کے پانچ میں سے چار میچ جیت کر آٹھ پوائنٹس ہو گئے۔ دوسری طرف ہندوستان اپنے پہلے دو میچ ہار گیا اور آج نمیبیا کو شکست دینے پر ہی کل چھ پوائنٹس تک پہنچ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | مینار پاکستان واقعہ: کیا واقعی عائشہ اکرم اور ریمبو بھاری رقم بٹور چکے ہیں؟
اب یہ ایک بلاوجہ کامیچ ہو گا کیونکہ سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ ہوچکا ہے۔
انڈیا کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی دو شکستوں نے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔ نمیبیا کے خلاف آج کا میچ کوہلی کا ہندوستانی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان کے طور پر آخری میچ بھی ہوگا کیونکہ انہوں نے ٹورنامنٹ سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑ دیں گے۔
ان کی کپتانی میں ٹیم آئی سی سی کا کوئی ٹورنامنٹ جیتنے میں ناکام رہی ہے۔ بھارتی ٹیم کی اس شکست کے بعد بھارتی میڈیا نے ہی اپنے کھلاڑیوں اور ٹیم کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کسی نے کہا کہ باتیں کڑوڑوں کی اور دکان پکوڑوں کی تو کسی نے گھر کے شیر کا لقب دے دیا۔ مزید برآں سوشل میڈیا پر انڈین ٹیم کے ٹورنامینٹ سے باہر ہونے پر میمز کی بھرمار ہو گئی ہے۔