اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

بھارت کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
مئی 1, 2020
in اہم خبریں, بین اقوامی خبریں, قومی نیوز
بھارت کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی

 مئی 01 2020: (جنرل رپورٹر) بھارتی فوج نے ایک بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر کے لانس نائک اور دو خواتین کو شہید کر دیا

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے کیلر اور رکھ چکری سیکٹرز میں لائن آف کنٹرول کء خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں لانس نائک اور دو خواتین شہید ہو گئیں

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار حسب روایت جنگ بندی کے معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے  اور پاک فوج کی چوکیوں کو خودکار بھارتی ہتھیاروں سے نشانہ بنایا  جبکہ رکھ چکری سیکٹر اور کرنی گاؤں کی سول آبادی پر بھی فائرنگ کی ہے تاہم پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی سے بھارت کو بھی شدید مالی و جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا

اسی اثناء بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید ریکارڈ احتجاج کروایا گیا ہے- اس سلسلے میں ڈی جی جنوبی ایشیاء و سارک نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ فوجی مبصر گروپ کو بھارت میں کردار ادا کرنے کی اجازت دے نیز وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق راجا نے بھی بھارتی ظلم اور بےجا فائرنگ  کی شدید مذمت کی ہے

پاک فوج نے بھارتی فوج کی اس خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کو شدید جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک شہید ہوا ہے

آئی ایس پی آر زرائع کے مطابق لانس نائیک کی عمر 34 سال تھی جس کا تعلق پاکستان کے صوبے خیبرپختونخواہ کے ضلع کڑک سے تھا- بھارتی فوج کی بےجا فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی اور 52 سالہ خاتون بھی شہید ہوئیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں 10 سال کا بچہ اور 55 سال کی ایک اور خاتون شامل ہیں

یہ بھی پڑھیں:  عیدالفطر کا چاند پاکستان میں کب نظر آئے گا ؟

دوسری جانب بھارتی ناظم الامور کے سامنے بھارتی جارحیت اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے شہریوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر سخت احتجاج ریکارڈ کروایا ہے

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صرف سال 2020 میں بھارت اب تک 919 دفعہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے- اور آزاد جموں کشمیر میں رہنے والے شہریوں کو بلا وجہ بھاری اسلحہ سے نشانہ بنایا جاتا ہے

دوسری جانب بھارتی فورسز کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنائے جانے پر ڈی جی جنوبی ایشیا اور سارک نے بھی مذمتی بیان جاری ہے- انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات جنگ بندی معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں جو کہ افسوسناک ہے

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر کے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا- مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں کے حقوق پامال کئے جا رہے ہیں

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

اگست 9, 2025
دبئی میں پاکستانی ڈرائیورز کے لیے 600 سے زائد ملازمتیں، کیریئر فیئر 2025 میں شاندار رسپانس

دبئی میں پاکستانی ڈرائیورز کے لیے 600 سے زائد ملازمتیں، کیریئر فیئر 2025 میں شاندار رسپانس

اگست 9, 2025
پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم فیز 2 درخواست دینے کا طریقہ

پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم فیز 2: درخواست دینے کا طریقہ

اگست 8, 2025
پنجاب اسمبلی کمیٹی کی لوکل گورنمنٹ بل 2025 کی منظوری، مادری زبان کا بل بھی پیش

پنجاب اسمبلی کمیٹی کی لوکل گورنمنٹ بل 2025 کی منظوری، مادری زبان کا بل بھی پیش

اگست 8, 2025
پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع

پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع

اگست 8, 2025
پاکستان میں پی ٹی سی ایل کا ان لمیٹڈ انٹرنیٹ پیکیج کیسے ایکٹیویٹ کریں؟

پاکستان میں پی ٹی سی ایل کا ان لمیٹڈ انٹرنیٹ پیکیج کیسے ایکٹیویٹ کریں؟

اگست 7, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

اگست 9, 2025
دبئی میں پاکستانی ڈرائیورز کے لیے 600 سے زائد ملازمتیں، کیریئر فیئر 2025 میں شاندار رسپانس

دبئی میں پاکستانی ڈرائیورز کے لیے 600 سے زائد ملازمتیں، کیریئر فیئر 2025 میں شاندار رسپانس

اگست 9, 2025
پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم فیز 2 درخواست دینے کا طریقہ

پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم فیز 2: درخواست دینے کا طریقہ

اگست 8, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔