18 مئی 2020: (جنرل رپورٹر) بھارت پاکستان کے خلاف جعلی فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے, وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر خبردار کر دیا-
وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ کشمیر کے ایشو سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت چاہتا ہے کہ کوئی جعلی فلیگ آپریشن کرے- دنیا کو پہلے سے متنبہ کر رہے ہیں کہ بھارت کے ارادے خانہ جنگی کے ہیں-
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی کشمیر میں مودی کا نظریہ آر ایس ایس سے متاثر ہے جو کہ واضح ہو چکا ہے- بھارت کی جانب سے غیر آئینی غیر قانونی الحاق سے کشمیریوں کو محروم کر دیا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے– انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں طاقت کا بہیمانہ استعمال اور غیر انسانی سلوک اس کی واضح مثال ہے- یہ بیان اتوار کے روز وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کیا-
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارت کی خونی سوچ عمل پیرا ہے- کشمیریوں کے خلاف بلاوجہ بیہمانہ طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ نچوں اور خواتین پر پیلٹ گنز کو استعمال کیا جا رہا ہے جو ہر طرح سے انسانیت سوز سلوک ہے-
وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کشمیر میں نریندر مودی کی جانب سے ایک عرصے سے غیر قانونی لاک ڈاؤن لگا رکھا ہے- کشمیری مظلوم بن کر رہ گئے ہیں انہیں بنیادی خوراک اور ضروریات تک میسر نہیں ہو رہی ہیں-
کہا کہ کشمیریوں سے زرائع مواصلات منقطع کر کے گویا انہیں دنیا سے الگ کر دیا گیا ہے عالمی برادری آخر کب ایکشن لے گی- کشمیری نوجوانوں کی بڑی تعداد کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کر کے قید کی صعوبتیں جھیلنے پر مجبور کیا جا رہا ہے-
بھارت کی کوشش ہے کہ کشمیریوں کو جدوجہد آزادی کو دہشتگردی کا نام دے- دنیا سارا تماشہ دیکھ رہی ہے- بھارت کی جانب سے کشمیر میں ظلم و بربیت کی حدیں توڑ دی گئی ہیں- انہوں نے کہا کہ مسلمان کی قوت اس کا ایمان یے-
گزشتہ دنوں پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کشمیریوں کی حمایت کے لئے کسی مذہب کی ضرورت نہیں بلکہ صرف ایک دل ہونا ضروری ہے– کشمیریوں کی حمایت ہم سب کا انسانی فریضہ ہے-
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اس سے پہلے بھی عالمی دنیا کو متنبہ کر چکے ہیں کہ بھارت کے ارادے خطرناک ہیں- وہ پاکستان میں جعلی فلیگ آپریشن کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے جبکہ کشمیر میں بےجا ظلم و بربیت جاری ہے- عالمی برادری کو چاہیے کہ اب میدان عمل میں اترے اور بھارت کے خلاف کاروائی کرے-