بھارت اور چین ایک دفعہ پھر لداخ معاملے میں ایک دوسرے کو دھمکیاں دینے لگے۔ بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے بعد چین نے بھی بھارت کو ختمی وارننگ جاری کر دی۔
بھارتی فوج کی جانب سے لداخ میں ایک بار کشیدگی بڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جس پر چین نے بھارت کو وارننگ دے دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ بھارت ہر قسم کی اشتعال انگیزی سے باز رہے ورنہ پہلے سے بھی زیادہ سبق سکھائیں گے۔
ترجمان چینی وزارت خانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت فوری طور پر سرحد پار آنے والے فوجیوں کو واپس بلائےاور صورتحال کو کشیدہ ہونے سے بچائے ورنہ حالات خراب ہونے کی ساری ذمہ داری بھارت پر ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے لداخ میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی اور بھارتی فوجی چینی حدود میں داخل ہوئے جس پر چین نے کہا ہے کہ بھارت نے چین کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے جس کا خمیازہ بھارت کو بگتنا پڑ سکتا ہے۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوج نے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس سے امن و استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بھارت کا یہ عمل تناؤ کو کم کرنے کی کوششوں کے بلکل متضاد ہے جبکہ چین کی جانب سے بھارت کے اس عمل کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔