جون 04 2020: (جنرل رپورٹر) پاکستان کی جانب سے بھارت کو کسی بھی شرارت پر بھرپور جواب سے خبردار کر دیا گیا ہے- ڈی جی آئی ایس پہ آر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارت ہرگز آگ سے کھیلنے کی کوشش مت کرے بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کے نتائج سنگین ہوں گے ہم بھارت کو پچھلے سال بھی بھرپور جواب دے چکے ہیں سو بھارت دوبارہ ایسی غلطی مت کرے ورنہ منہ کی کھانی پڑے گی- بھارت پلواما کا ڈرامہ بھی کر چکا اب مزید کوئی ڈرامہ رچانا چاہتا ہے
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور افواج پاکستان پہلے سے بھارت کے فالس فلیف آپریشن متعلق بتا چکے ہیں بھارت کسی بھی طریقے سے پاکستان کے خلاف مہم جوئی کے لئے اسٹیج تیار کرنا چاہتا ہے اوراس منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے
بھارت نا صرف پاکستان بلکہ چین نیپال سبھی سے محاذ آرائی کے لئے تلا رہتا ہے- مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت کئی عرصوں سے اپنا ظلم جاری رکھے ہوئے ہے- بھارت یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان کے خلاف محاذ آرائی کر کے ان کی غلطیاں اور بےوقوفیوں سے دنیا کی نگاہ ہٹ جائے گی تو یہ اس کی بےوقوفی ہے– بھارت نے کسی قسم کی جارحیت سے کام لیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا- بھارت کے پاکستان پر لگائے گئے تمام الزامات بھی جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں- یہ گفتگو ڈی جی آئی ایس پی آر نے نجی ٹی وی چینل میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کی- اس پروگرام میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف اور میجر جنرل (ر) اعناز اعوان بھی موجود تھے
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ مودی نے جو راستہ چنا ہے وہ خودکشی کا راستہ ہے- دراصل ہٹلر اور مودی ایک ہی سکے کو دو رخ ہیں- بالاکوٹ واقعے سے متعلق بھارت کو طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت بالاکوٹ کی جھوٹی کاروائی کی طرح مزید ذلیل ہونا چاہتا ہے تو شوق پورا کر لے- فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے- بھارت کے یکطرفہ فیصلوں سے شملہ معاہدہ ختم ہو چکا ہے