دنیا کے کافی ممالک میں جہاں کورونا کا زور ٹوٹ تہا ہے وہیں کچھ ممالک میں کورونا اب بھی عروج پر جا رہا ہے جن میں ایک ملک بھارت بھی ہے۔ بھارت میں ایک ہی دن کے اندر 77 ہزار سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جس کے باعث بھارت نے دنیا بھر کا ایک دن میں کورونا کیسز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ یہ اب تک کی سب سے بڑی فیگر ہے کہ ایک دن میں کسی بھی ملک میں کورونا وائرس سے اتنے لوگ متاثر ہوئے ہوں۔
بھارتی اخبار کے مطابق اس سے پہلے امریکا میں ایک ہی دن میں 77 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے لیکن بھارت میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد سماس سے بھی زائد ہے جبکہ صرف 11 کیسز زیادہ رپورٹ ہونے سے بھارت نے امریکا کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
زرئع کے مطابق بھارت میں اس وقت کورونا متاثرین کی تعداد 33 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اگر کورونا کیسز کی بات کی جائے تو امریکا اور بھارت کے بعد برازیل کا تیسرا نمبر ہے جبکہ اگر کورونا اموات کی بات کی جائے تو امریکا برازیل اور میکسیکو کے بعد بھارت چوتھے نمبر پر آتا یے۔
دوسری جانب بھارتی زرائع کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے بھارتی معیشت کو شدید دھچکا لگا ہے۔ ماہرین کے لگائے گئے اندازے کے مطابق اپریل سے جون کے دوران بھارتی معیشت کو بیس فیصد نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ مارچ 2021 تک بھارت کی معیشت کی جی ڈی پی 5 اشاریہ 1 تک سکڑنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ایک سروے میں برطانوی خبر ایجنسی نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس سے پیدہ شدہ صورتحال سے ہونے والا نقصان بھارتی معیشت کا اب تک کا سب سے بڑا نقصان ہو گا۔