بھارت میں رمضان کے دوران بھی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ اتر پردیش میں ایک مسجد کو شہید کر دیا گیا ہے۔
گجرات، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش میں ہندو تہوار کے موقع پر مسلمانوں کے گھروں اور املاک کو نذر آتش کیا جا رہا ہے۔ اتر پردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کو آگ لگا کر شہید کر دیا ہے۔
گجرات میں ہندو باغیوں کے ایک گروپ نے تلواریں اٹھائیں اور مسجد کے سامنے رقص کیا، جنونی نعرے لگائے اور مسلمانوں کو دھمکیاں دیں اور شدت پسندوں نے مسجد پر بھی دھاوا بولا۔
یہ بھی پڑھیں | امریکی وزیر خارجہ کی پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار
گجرات میں ہندو باغیوں کے مسلسل حملوں اور لوٹ مار کی وجہ سے مسلمان اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی عروج پر ہے۔
اس سے قبل 4 اپریل کو بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع کرولی میں بڑی تعداد میں ہندو فسادیوں نے مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا، گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور گھروں کو آگ لگا دی تھی۔