بھارت میں بالی ووڈ اداکاروں کے درمیان خعدکشی کا رجحان کچھ زیادہ ہی بڑحنے لگا ہے۔ پچھلے 8 ہفتوں میں یہ پانچواں واقعہ ہے کہ جس میں کسی فنکار اور اداکار نے خودکشی کی ہو۔ زرائع کے مطابق بھارتی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والی مشہور اداکارہ انوپما پِھاٹک نے بھی خودکشی کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کی مقبول ترین بھوجہوری اداکارہ انوپما پھاٹک اپنے گھر میں مردہ حالت میں ہائی گئیں جبکہ یہ واقع دو اگست کو ان کے اپنے گھر میں پیش آیا۔
پولیس زرائع کے مطابق اداکارہ کی خودکشی کا طریقہ پھانسی پر مشتمل تھا جس سے وہ موت کے دامن سے لپٹ گئیں۔
زرائع کے مطابق خودکشی کرنے والی بھارتی اداکارہ کے گھر سے ان کا آخری خط بھی ملا ہے جس میں انہوں نے اپنی خودکشی کرنے کی وجہ لکھی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ وہ پریشانیوں سے تنگ آ کر اپنی زندگی ختم کر رہی ہیں۔ تاہم انہیں کس قسم کی پریشانیاں تھیں یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والی بھارتی اداکارہ کا تعلق انڈیا کی ریاست بہار کے ضلع پرنیا سے تھا مگر ان کی رہائش اپنے شوہر کے ہمراہ ممبئی میں تھی۔ جس وقت اداکارہ نے خودکشی کی تو ان کے شوہر کام کے سللسے میں گھر سے دور تھے۔
فیسبک لائیو کے زریعے بھارتی اداکارہ انوپما پھاٹک نے خودکشی سے ایک روز قبل ایک معنی خیز وڈیو شئیر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ آج کے دور میں آپ کسی پہ اعتبار نہیں کر سکتے اور انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہیں دھوکہ دیا گیا ہے۔ اس فیسبک لائیو میں انہوں نے خودکشی سے متعلق بھی کئی باتوں کا ذکر کیا جس میں انہوں نے خودکشی کے اسباب پر روشنی ڈالی نیز اس بات پر بھی گفتگو کی کہ لوگوں کے زریعے کسی کو پریشان کرنا کیسا ہے۔ تاہم اس پورے فیسبک لائیو سیشن میں انہوں نے اپنی خودکشی سے متعلق کوئی بات نہیں کی تھی۔
اداکارہ کی جانب سے وڈیو میں نصیحت کی گئی تھی کہ آپ ایسا انسان بنیں جس پر سب کو اعتبار ہو لیکن آپ خود کسی پر اعتبار مت کریں، لوگ بیت زیادہ خودغرض ہوتے ہیں انہیں صرف اپنے کام سے مطلب ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ ہچھلے دنوِ سمیر شرما کی بھی ان کے گھر سے پھنکھے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی تھی جو کہ بھارتی ڈراموں میں اداکاری کرتی ہیں۔ اس سے پہلے سوشانت کی خودکشی بھی زیر بحث رہی ہے۔