مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے بدھ کو اعلان کیا کہ ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا اور پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ 10 جولائی (اتوار) کو منائی جائے گی۔
اس فیصلے کا اعلان کراچی میں نماز مغرب کے بعد چاند دیکھنے کے لیے منعقدہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدلاخیر آزاد نے کہا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں | کرتارپور ہماری مذہبی آزادی کو ظاہر کرتا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ
یہ بھی پڑھیں | پاکستان کا انڈیا کے پلان کے خلاف جی20 سے رابطہ کرنے کا فیصلہ
ذوالحج کا پہلا دن یکم جولائی (جمعہ) کو ہوگا
انہوں نے مزید کہا کہ ذوالحج کا پہلا دن یکم جولائی (جمعہ) کو ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خدا تمام عالم اسلام اور میرے اس پیارے ملک کو آنے والے دنوں کی برکتیں عطا فرمائے۔ آمین