بچوں کے اسلامی نام
مسلمان ایسے ناموں کا انتخاب کرتے ہیں جن کا مطلب اچھا ہو یا اسلامی نقطہ نظر سے وہ انبیاء و صحابہ و اہلبیت کے نام ہوں۔
ایک اچھا نام چننا آسان ہے تاہم ہم آپ کے لئے ایک خوبصورت فہرست لائے ہیں جس میں بچوں کے بہترین اسلامی ناموں متعلق آپ کی رہنمائی کی گئی ہے اور نام کے ساتھ ان کا مطلب بھی لکھا گیا ہے تا کہ آپ کو اپنی من پسند کا نام چننے میں آسانی رہے۔
یہ بھی پڑھیں | لڑکیوں کے دس اسلامی نام اور ان کا مطلب جانئے
یہ بھی پڑھیں | پاکستان میں سب سے سستی ائیر لائنز کون سی ہیں؟
بچوں کے بہترین اسلامی ناموں متعلق جانئے
درج ذیل فہرست میں مسلمان بیٹوں کے اسلامی نام ذکر کئے ہیں
عابد: عبادت گزار
عادل: عدل و انصاف کے ساتھ کام کرنے والا
عامر: مکمل، خوشحال
ابان: صاف، واضح
عباس: شیر
ابراہیم: نبی کا نام
عدیل: وہ جو عدل و انصاف سے کام لے
احمد: سب سے زیادہ تعریف کئے جانے والا
علی: بلند یا چیمپئن
ارحم: نہایت رحم کرنے والا
ارسل: وہ جسے بھیجا گیا
عسل: شہد
اطہر: بہت پرہیزگار یا پاکیزہ
آیان: خدا کا تحفہ
ہادی: رہنما
حیدر: شیر یا بہادر
حماد: تعریف کرنے والا
حارث: سرپرست فرشتہ
حسین: اچھا، خوبصورت
جبران: اچھی تبدیلی پیدا کرنا
جنید: سپاہی یا جنگجو
خلیل: دوست
مہیر: عقلمند
محمد: قابل تعریف
ناصر: مددگار یا فتح دینے والا
نذیر: مبصر یا نگران
صفی: خالص
سلیم: محفوظ
سمیر: حضور یا دلکش ساتھی
سبطین: امام حسن اور حسین کا اردو میں لقب
تابش: گرمی یا چمک
طلال: اچھا، قابل تعریف
طلحہ: جنت کا پھل دار درخت
توفیق: کامیابی یا خوشحالی
عمیر: زندگی اور لمبی عمر
وقاص: جنگجو، سپاہی