آپ کا بچہ بھی کم کھاتا ہے؟
جب بچوں کے کھانے کی عادات یا بھوک لگنے کی بات آتی ہے تو یہ ایک مشکل مرحلہ لگتا ہے۔ ہر ماں کو اپنے بچے سے یہی شکایت ہے کہ اسے بھوک نہیں لگتی یا وہ زیادہ نہیں کھاتا۔
آپ کا بچہ کتنا کھاتا ہے یہ دوسرے بچوں سے مختلف ہو سکتا ہے لیکن فکر مت کریں. چھوٹے بچوں کی کم کھانے یا بھوک نا لگنے کی عادات عام ہیں۔
آخر بچے کم کیوں کھاتے ہیں؟ یا انہیں وقت پر بھوک کیوں نہیں لگتی؟ ہم آپ کے کچھ مفید مشورے لے کر آئے ہیں۔ ان پر غور کریں۔
بچوں کے کھانے متعلق مفید مشورے
رنگ یا ساخت کی بنیاد پر کھانے سے انکار کرنا:
چند غذاؤں کا انتخاب کرنا اور ان کے علاوہ کچھ نہ کھانا بچوں میں عام ہے۔ کوشش کریں کہ چمچ یا کانٹے سے خود بچوں کو کھانا کھلائیں تا کہ وہ آہستہ آہستہ اس کے عادی ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں | موٹاپے کو کیسے کنٹرول کریں؟
یہ بھی پڑھیں | ویوو وی 20 کی قیمت اور خصوصیات جانئے
مجبور نا کریں؛ متبادل رستہ اختیار کریں:
آپ اپنے بچے کو کھانے پر مجبور نہیں کر سکتے۔ تاہم، آپ غذائیت سے بھرپور غذا فراہم کر سکتے ہیں جو ان کے لئے کافی ہو۔ بچوں کو اچھا کھانا کھانے پر شاباش دیں اور تعریف کریں کیونکہ تعریف چھوٹے بڑوں سب کو پسند ہوتی ہے۔
عام طور پر، چھوٹے بچوں کو درج ذیل روزانہ غذائی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے:
آئرن 7 ملی گرام
کیلشیم 700 ملی گرام
وٹامن ڈی 600 آئی یو
صحیح مقدار کا انتخاب کریں:
اپنے بچے کو ہر سال کی عمر کے لیے ہر ایک کھانے کا 1 چمچ پیش کریں۔ مثال کے طور پر، اگر اس کی عمر 3 سال ہے، تو ہر کھانے کے 3 چمچ پیش کریں۔ چھوٹے حصے انہیں مزید مانگنے کا موقع دیتے ہیں۔
نئے کھانے پیش کریں:
آپ کے بچہ کو کھانا کھلانے کی کوشش میں آپ کو 10 سے 15 بار کھانا پیش کرنا پڑ سکتا ہے۔ اپنے بچے کی مدد دیں۔ انہیں گروسری اسٹور میں کھانے کا انتخاب کرنے دیں۔ پھر کوئی ایسا طریقہ تلاش کریں جس سے وہ کھانا تیار کرنے میں مدد کر سکیں۔
آپشنز دیں:
اپنے چھوٹے بچے کو سبزی پیش کرنے کے بجائے، انہیں دو آپشنز میں سے انتخاب کرنے دیں۔ کیا آپ رات کے کھانے میں سبزی کھائیں گے یا گوشت؟ ان کی پسند کا کھانا ملنے پر وہ پیٹ بھر کر کھائیں گے البتہ جنک فوڈ کی عادت مت ڈالیں۔