پاکستان میں بچوں کو کورونا وباء کے دوران سکول بھیجنا ہے یا نہیں؟ اس سلسلے میں والدین کی آراء پہلے سے کئی حصے مختلف ہو چکی ہے۔
رواں سال جون میں کورونا وائرس کی وجہ سے بچوں کو اسکول بھیجنے کی 79 فیصد والدین نے مخالفت کی تھی جبکہ یہ مخالفت کا تناسب صرف 37 فیصد رہ گیا ہے اور اب اکثر والدین بچوں کو سکول بھیجنے کے لئے رضامند ہیں۔
اسی طرح جولائی کے ماہ میں 62 فیصد والدین اس بات کے مخالف تھے کہ بچوں کو سکول بھیجا جائے۔ جبکہ اب صرف 35 فی صد باپ اور 43 فیصد مائیں بچوں کے سکول جانے کی مخالف ہیں۔
زرائع کے مطابق دیہی علاقوں میں 28 فی صد والدین بچوں کو سکول نہیں بھیجنا چاہتے ہیں جبکہ شہری علاقوں میں والدین کی تعداد 39 فی صد ہے جو کہ ابھی بچوں کو سکول بھیجنے جانے کے لئے رضامند نہیں ہیں۔
بچوں کو سکول بھیجنے کی مخالفت کرنے والے والدین کی یہ تعداد سندھ میں 41 فی صد اور پنجاب میں 38 فی صد ہے۔
مجموعی طور پر بچوں کو سکول بھیجنے کی مخالفت کا تناسب صرف 37 فیصد رہ گیا ہے جبکہ اس متعلق ختمی فیصلہ آج ہو گا۔