باپ نے چار بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈپریشن کے شکار باپ نے اپنے چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی ہے۔
پولیس کو لاشوں کی موجودگی کی اطلاع دی گئی اور تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
شخص کی شناخت عاقل خان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ یومیہ مزدوری کرتا ہے اور اس کے چار بچوں کی شناخت اویس، ابوذر، سفیان اور ایک لڑکی مریم کے نام سے ہوئی ہے۔
افسوسناک واقعہ کیسے وقوع پذیر ہوا؟
ڈی ایس پی ڈومیل شاد علی خان کے مطابق عقیل خان اپنے تمام بچوں کو اپنے سسرال کے گھر سے یہ کہہ کر لے گیا کہ وہ انہیں سیر پر لے جانا چاہتا ہے۔ اس کے بعد ان کو نشہ آور انجکشن لگا کر سر میں گولی مار دی۔ عقیل خان نے بعد میں خودکشی کر لی اور ان کی لاش کے قریب سے ایک 9 ایم ایم پستول ملا۔
یہ بھی پڑھیں | کراچی ایکسپریس میں آگ، سات افراد جاں بحق
یہ بھی پڑھیں | آئین کی خاطر مل بیٹھیں، چیف جسٹس عمر بندیال کی حکومت اور پی ٹی آئی سے درخواست
متوفی عقیم خان کی بیوہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر گزشتہ پانچ ماہ سے ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کا شکار تھا اور زیر علاج تھا۔
عقیل کے بھائی نے بھی تصدیق کی کہ وہ کئی ماہ سے دماغی صحت کے مسائل کے باعث زیر علاج تھے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بنوں ضیاء الدین احمد نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔
انہوں نے تصدیق کی کہ کیس کی تمام پہلوؤں سے صحیح طریقے سے تفتیش کی جائے گی اور موت کی وجہ جاننے کے لیے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
اس واقعے سے ضلع میں بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ مقامی رہائشیوں کا دعویٰ ہے کہ مالی مسائل ہی عقیل خان کے تناؤ اور ذہنی دباؤ کی بڑی وجہ ہو سکتے ہیں۔
ہم اپنے تمام پڑھنے والوں سے گزارش کریں گے کہ ان مشکل حالات میں اپنے اردگرد نظر رکھیں اور جتنا ہو سکے مفلس اور سفید پوش افراد کی مدد کریں۔