پاکستان کی نیشنل پولیو لیبارٹری
پاکستان کی نیشنل پولیو لیبارٹری نے بنوں، پشاور، لاہور اور سوات سے اکٹھے کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں ٹائپ 1 وائلڈ پولیو وائرس کے موجود ہونے کی اطلاع دی ہے۔
پاکستان میں اب تک وائلڈ پولیو وائرس سے 17 بچے معذور ہو چکے ہیں جن میں سے ایک کی موت اس مرض کی پیچیدگیوں کے باعث ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے یہ تمام کیسز شمالی وزیرستان اور خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
این ایچ ایس حکام نے بتایا کہ اگست کے مہینے میں مجموعی طور پر 10 مثبت ماحولیاتی نمونوں کا پتہ چلا ہے، پنجاب اور کے پی سے پانچ پانچ جبکہ سال میں مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔
ماحولیاتی نمونے
ان میں سے سات مثبت ماحولیاتی نمونے بنوں سے، تین لاہور اور تین پشاور سے، راولپنڈی اور سوات سے دو دو اور نوشہرہ، بہاولپور، سیالکوٹ اور اسلام آباد سے ایک ایک مثبت پائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں | پچھلے 6 ہفتوں میں ڈینگی سے کراچی میں 30 اموات
یہ بھی پڑھیں | پشاور: افغانستان سے میچ جیتنے کی خوشی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
سال 2021 میں، ملک میں 65 مثبت ماحولیاتی نمونے پائے گئے۔
پولیووائرس کی نشاندہی
پولیووائرس کی نشاندہی کے بعد سے منسلک خطرات کو کم کرنے کے لیے، اگست میں ایک فوری رسپانس راؤنڈ (سب نیشنل) نافذ کیا گیا تھا۔
5 ستمبر سے شروع ہونے والے، حالیہ مثبت ماحولیاتی نمونوں کے ساتھ اضلاع میں توسیعی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔